اتوار, اپریل ۲۰, ۲۰۲۵
10.3 C
Srinagar

بی جے پی کا نیشنل ہیرالڈ کیس پر کانگریس کے خلاف احتجاج

جموں: کانگریس کے ای ڈی کے خلاف احتجاج کے ایک روز بعد بی جے پی نے نیشنل ہیرالڈ کیس پر جمعرات کو یہاں کانگریس کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجی ‘کانگریس پارٹی ہائے ہائے’ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔

اس موقع پر ایک احتجاج کرنے والے ایک شخص نے میڈیا کو بتایا: ‘کانگریس کو کبھی ملک یا لوگوں کی فکر نہیں رہی ہے اس پارٹی کو یہ فکر نہیں ہے کہ بنگال میں کیا ہو رہا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ اگر سال 1984 میں اس پارٹی کی حکومت نہیں ہوتی تو جو کچھ سکھ برادری کے لوگوں سے ہوا ویسا نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا سال 2008 میں جب ای ڈی نے نیشنل ہیرالڈ کے لئے لئے گئے قرضے کا حساب مانگا تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔

موصوف احتجاجی نے الزام لگایا ہے کہ ملک میں کانگریس کی حکومت کے دوران بڑے بڑے گھوٹالے ہوئے لیکن جب سے سال 2014 سے مودی جی کی قیادت میں بی جے پی کی سرکار بنی تو کوئی گھوٹالہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کانگریس سے حساب مانگ رہے ہیں جو ان کو دینا ہوگا۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img