بانڈی پورہ : شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ایس کے پائین علاقے میں گذشتہ رات دیر گئے آتشزدگی کے ایک بھیانک واقعے میں دو رہائشی مکان اور دو گائو خانے خاکستر ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے ایس کے پائین علاقے میں بدھ کی تاخیر شب ایک مکان سے آگ لگ گئی جس کے شعلوں نے متصل واقع ڈھانچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ کو کنٹرول میں کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا گیا تاہم اس واقعے میں 2 رہائشی مکان اور 2 گائو خانے خاکستر ہوگئے۔