منگل, اپریل ۲۲, ۲۰۲۵
12.7 C
Srinagar

عمر عبداللہ نے پہلی ای – صحت ایپ کو لانچ کیا

سری نگر: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز پہلی ای – صحت ایپ کو لانچ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک جامع اور ون اسٹاپ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو جموں و کشمیر کے لوگوں بشمول شہریوں، ڈاکٹروں اور طبی پیشہ ور افراد کے صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ صحت ایپ ہر شہری کے لیے معیاری صحت کی دیکھ بھال کو مزید قابل رسائی اور موثر بنانے کی جانب ایک قدم ہو گی۔

وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو ‘ایکس’ پر اپنے پوسٹ کیا۔انہوں نے کہا: ‘ صحت پہلی دولت ہے، آج ای – صحت ایپ کو لانچ کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، یہ ایک جامع، ون اسٹاپ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو جموں و کشمیر کے لوگوں بشمول شہریوں، ڈاکٹروں اور طبی پیشہ ور افراد کے صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے’۔ان کا کہنا ہے کہ یہ صحت ایپ ہر شہری کے لیے معیاری صحت کی دیکھ بھال کو مزید قابل رسائی اور موثر بنانے کی جانب ایک قدم ہو گی

عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ ایپ صحت مند مستقبل کے لئے ایک ڈیجیٹل حل ہے۔انہوں نے پوسٹ میں کہا: ‘ ٹیکنالوجی پر مبنی صحت کی دیکھ بھال کے ساتھ لوگوں کو بااختیار بنانا فلاح و بہبود ترقی کی بنیاد ہے’۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img