منگل, اپریل ۲۲, ۲۰۲۵
11.4 C
Srinagar

اے ایس دلت کی ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے متعلق خامہ فرسائی ان کی اپنی ذہنی اختراع ہے: تنویر صادق

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور رکن اسمبلی تنویر صادق کا کہنا ہے کہ سابق خفیہ ایجنسی ‘را’ کے سابق چیف امرجیت سنگھ دلت نے اپنی کتاب میں جو کچھ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے متعلق لکھا ہے وہ محض ان کی اپنی ذہنی اختراع ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ اے ایس دلت کو متنازعہ بیانات دینے کی عادت ہے۔

موصوف نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘دلت صاحب کا اپنی کتاب میں اپنی ہی بات سے تضاد ہے، جو کچھ انہوں نے ڈاکٹر صاحب کے متعلق لکھا ہے وہ ان کی اپنی ذہنی اختراع ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ دلت صاحب کو متنازعہ بیانات دینے کی عادت ہے اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ صاحب وہ واحد چیئرمین ہیں جنہوں نے پی اے جی ڈی کو ٹوٹنے نہیں دیا تھا’۔انہوں نے کہا: ‘پی ڈی پی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید کے بارے میں بھی ناشائستہ بات کہی گئی ہے جس پر پی ڈی پی یا میں بھروسہ نہیں کر سکتے ہیں’۔

رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ اور نیشنل کانفرنس کے درمیان دوری ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف ترجمان اعلیٰ نے کہا: ‘آغا صاحب نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر ہیں، یہ گھر کی بات ہے گھر میں ہی ٹھیک ہوجائے گی’۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس مضبوط ہے پورے پانچ سال حکومت کرکے لوگوں کے ساتھ کئے جانے والے اپنے تمام وعدوں کو پورا کرے گی۔کچھ ارکان اسمبلی کے پارٹی سے ناراض ہونے کی افواہوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘ایسا کچھ بھی نہیں ہے، یہ سب جھوٹ ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img