جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
16.6 C
Srinagar

بجبہاڑہ سڑک حادثے میں کرکٹر سمیت 2 نوجوان جاں بحق

سری نگر:جنوبی کشمیر کے جبلی پورہ بجبہاڑہ میں پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق، پیر کی شام جبلی پورہ بجبہاڑہ میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک نجی گاڑی کو زور دار ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دو افراد کو مردہ قرار دیا۔

مہلوکین کی شناخت عرفان احمد ساکن میر بازار قاضی گنڈ اور معروف کرکٹر جاسف حسن ولد غلام حسن ڈار ساکن سنگم کے طور پر ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، عرفان احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ جاسف حسن منگل کی صبح اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

جونہی معروف کرکٹر کی میت اس کے آبائی گاوں پہنچائی گئی، تو وہاں کہرام مچ گیااورخواتین سینہ کوبی کرنے لگیں ۔

دریں اثنا، پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img