نئی دہلی: سرکاری شعبے کی تیل تقسیم کرنے والی کمپنیوں نے کھانا پکانے والی گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 50 روپے فی سلنڈر کا اضافہ کر دیا ہے یہ اعلان پٹرولیم اور قدرتی گیس کےمرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کیا مسٹر پوری نے کہا کہ اجولا اور عام زمرہ کے صارفین دونوں کے لیے گیس کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے کمپنیوں کے فیصلے کے مطابق عام صارفین کے لیے 14.2 کلو گرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 803 روپے بڑھ کر 853 روپے ہو جائے گی۔ اجولا سکیم کے تحت ایل پی جی صارفین کے لیے 14.2 کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت 503 روپے سے بڑھ کر 553 روپے ہو جائے گی۔
مسٹر پوری نے کہا کہ ان قیمتوں کا ہر 15 دن بعد جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں گیس کی قیمتوں میں کمی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے ملک میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں بھی کم ہونے کی امید کی جا سکتی ہے۔