جمعہ, اپریل ۱۱, ۲۰۲۵
10.2 C
Srinagar

کرن رجیجو نے سری نگر میں باغ گل لالہ میں صبح کی سیر کی

سری نگر: اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے پیر کو یہاں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ میں صبح کی سیر کی اور وہاں کے دلکش و دل پذیر نظاروں سے محظوظ ہوئے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی ان کے ہمراہ تھے اور اس دوران نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ بھی ان کی ملاقات ہوئی۔
موصوف مرکزی وزیر نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں اس فرحت بخش تجربے کے بارے میں کہا: ‘سری نگر، جموں و کشمیر میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ساتھ ٹیولپ گارڈن کے متحرک رنگوں کے درمیان صبح کی ایک تازگی بخش سیر کی اور وہاں ڈاکٹر فاروق عبداللہ صاحب کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی’۔انہوں نے کہا: ‘فطرت اپنے اوج کمال پر ہے اور گرم جوشی اور وژن سے بھری گفتگو سے یہ واقعی ایک خاص صبح رہی’۔

واضح رہے کہ کرن رجیجو گزشتہ روز سری نگر پہنچے جہاں انہوں نے کشمیر یونیورسٹی میں منعقدہ لوک سماوردھان پارو کی تقریب میں شرکت کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img