نامہ نگار کے مطابق، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔ تاہم، آتشزدگی کے اس واقعے میں دو شیڈ اور ایک چنار کا درخت مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق، آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران فائر مین بشیر احمد زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر علاج و معالجہ کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔دریں اثنا، پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔