جمعرات, اپریل ۳, ۲۰۲۵
17.6 C
Srinagar

کشمیر کے پہاڑی علاقوں اور سونہ مرگ زجیلا ایکسز پر 3 اپریل کی دوپہر کو ہلکی برف باری کا امکان

سری نگر: خشک و خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 3 اپریل کی دوپہر کو شمالی کشمیر کے پہاڑی علاقوں اور سونہ مرگ – زوجیلا ایکسز پر ہلکی برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 3 اپریل کی دوپہر کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران شمالی کشمیر کے پہاڑی علاقوں اور سونہ مرگ – زوجیلا ایکسز پر ہلکی برف باری ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 4 سے 7 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے بعد میں 8 اپریل کو ایک بار پھر دوپہر کے بعد موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران ایک بار پھر شمالی کشمیر کے پہاڑی علاقوں اور سونہ مرگ – زوجیلا ایکسز پر ہلکی برف باری ہونے کا امکان ہے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 9 اور 10 اپریل کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں جبکہ اس دوران جموں صوبے میں بھی الگ الگ مقامات پر ایسا ہی موسم متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ 11 اپریل کو بھی موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا پہے اور اس دوران صبح کے وقت پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر ہلکے درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں مسافروں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹرں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔کسانوں سے اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز جاری رکھنے کو کہا گیا ہے۔

دریں اثنا وادی کشمیر کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی میں سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام سرد ترین علاقے رہے ہیں جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ جموں صوبے میں بانہال سب سے سرد علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img