نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کی علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس کے دو مزید دھڑوں – جموں و کشمیر تحریک استقلال اور جموں و کشمیر تحریک استقامت کے علیحدگی پسندی ترک کرنے اور قومی دھارے میں یقین کا اظہار کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے مسٹر شاہ نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے دور حکومت میں علیحدگی پسندی آخری سانسیں لے رہی ہے اور اتحاد کی فتح پورے کشمیر میں گونج رہی ہے۔
