جموں:جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے جنگلی علاقے میں جاری تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور فوج نے جمعرات کے روز منیال گلی کے جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
تلاشی کے دوران فورسز نے گرینیڈ، پانچ گولیوں کے راؤنڈ، گیس سلنڈر، سولر پینل، اور کھانے پینے کی اشیاء برآمد کیں۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے معاونین کے خلاف سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
