بیروت/یروشلم: جنوبی لبنان کے نبطیہ میں منگل کو اسرائیلی ڈرون حملے میں لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کے ایک سینئر فوجی کمانڈر کی موت ہوگئی۔ لبنانی سیکورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔
ذرائع نے بتایا کہ "ایک اسرائیلی ڈرون نے کقیات الجسر (گاؤں) میں ایک شہری گاڑی پر فضا سے زمین پر مار کرنے والا میزائل داغا، جس سے ایک شخص ہلاک اور کار میں آگ لگ گئی ۔
نامعلوم ذریعے نے بتایا کہ شہری تحفظ کی ٹیموں کے ذریعے نبطیہ کے ایک اسپتال لے جائی گئی لاش کی شناخت حزب اللہ کے فوجی کمانڈر حسن کمال حلاوی کے نام سے ہوئی ہے۔
تاہم، لبنان کے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرنے والا شخص "ابتدائی رپورٹس کے مطابق ایک شہری تھا۔”
دریں اثنا، اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے گزشتہ رات نبطیہ میں ایک ڈرون حملہ کیا اور حلاوی کو ہلاک کر دیا، جس کی شناخت جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اینٹی ٹینک یونٹ کے سربراہ کے طور پر کی گئی ہے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "جنگ کے دوران، حلاوی ریاست اسرائیل کے خلاف متعدد دہشت گرد حملوں کا ذمہ دار تھا۔ اس نے جنوبی لبنان میں کارندوں اور ہتھیاروں کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کی ۔