نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی ختم ہو کر تاریخ بن گئی ہے۔
مسٹر شاہ نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "کشمیر میں علیحدگی پسندی تاریخ بن چکی ہے۔ مودی حکومت کی انضمام کی پالیسیوں نے جموں اور کشمیر میں علیحدگی پسندی کو ختم کر دیا ہے۔ حریت سے وابستہ دو تنظیموں نے علیحدگی پسندی سے تمام تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میں ہندوستان کے اتحاد کو مضبوط کرنے کی سمت میں اس قدم کا خیرمقدم کرتا ہوں اور ایسے تمام گروپوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور علیحدگی پسندی کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیں، یہ نریندر مودی کے ترقی یافتہ، پرامن اور مربوط ہندوستان کے خواب کی بڑی جیت ہے۔”
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں راجیہ سبھا میں وزارت داخلہ کے کام کاج پر بحث کا جواب دیتے ہوئے مسٹر شاہ نے یہ بھی کہا تھا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد امن اور ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔
