منگل, مارچ ۲۵, ۲۰۲۵
15.9 C
Srinagar

مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سری نگر پہنچے، گلمرگ میں جاری کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کی تقریب میں کریں گے شرکت

سری نگر: مرکزی وزیر برائے محنت و روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ بدھ کو سری نگر پہنچے۔وہ شمالی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام گلمرگ میں جاری کھیلو انڈیا سرمائی کھلیوں کے پانچویں ایڈیشن کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔

بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا، ‘میں نے محنت و روزگار، نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کا سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر استقبال کیا اور انہیں ایک گلدستہ پیش کیا’۔
انہوں نے کہا، ‘ ڈاکٹر منڈاویہ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز 2025 میں شرکت کے لیے گلمرگ جائیں گے’۔

واضح رہے کہ گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا پانچوں ایڈیشن جاری ہے جو 9 مارچ سے شروع ہوا اور آج یعنی 12 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔

حکام کے مطابق ان کھیلوں میں تقریباً 800 شرکاء، بشمول 650 تکنیکی عملہ، مندوبین، اور مقامی کھلاڑی، چار شعبوں میں مقابلہ کر رہے ہیں جن میں الپائن سکینگ، نورڈک سکینگ، سکی کوہ پیمائی، اور سنو بورڈنگ شامل ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img