جموں:فوج کی رائزنگ سٹار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل رجن شیراوت نے ضلع کٹھوعہ کے دور افتادہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس دوران انہوں نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور ان کے قوم کے تئیں حفاظت کے عزم کی سراہنا کی۔
یہ جانکاری رائزنگ سٹار نے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘رائزنگ سٹار کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل رجن شیراوت نے کٹھوعہ کے بنی مچھیدی میں تعینات جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘جی او سی نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور ان کی قوم کے تئیں حفاظت کے عزم کی سراہنا کی’۔





