جموں: پی ڈی پی لیڈر اور رکن اسمبلی وحید پرہ نے مرکزی حکومت کی طرف سے عوامی ایکشن کمیٹی اور اتحاد المسلمین پر پابندی کو بدقمستی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان جماعتوں پر پابندیوں کو منسوخ کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا، ‘میر واعظ عمر فاروق پہلے وہ لیڈر ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ کے ساتھ ایک عمل شروع کیا اور وقف بل پر بھی بات کرنے کی کوشش کی’۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے میر واعظ عمر فاروق کی قیادت والی عوامی ایکشن کمیٹی اور مولانا مسرور عباس انصاری کی قیادت میں چلنے والی اتحاد المسلمین پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت پانچ سال کی پابندی عائد کر دی۔
موصوف لیڈر نے اس پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بدھ کو یہاں میڈیا کو بتایا: ‘یہ بہت بد قسمت آرڈر ہے،’میر واعظ عمر فاروق پہلے وہ لیڈر ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ کے ساتھ ایک عمل شروع کیا اور وقف بل پر بھی بات کرنے کی کوشش کی’۔انہوں نے کہا، ‘ان کے ساتھ یہ برتائو ہم سب کے خلاف ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم چاہتے ہیں کہ اس پر پابندی منسوخ ہونی چاہئے’۔
مسٹر پرہ نے کہا، ‘حکومت ہند اور بی جے پی حکومت کو چاہئے کہ وہ باقی جماعتوں پر عائد پابندیوں پر نظر ثانی کرے’۔
انہوں نے کہا، ‘میر واعظ کا ادارہ ہم سب کے لئے مذہبی علامت ہے اس کے ساتھ ہمارے جذبات وابستہ ہیں’۔