جمعہ, جولائی ۱۱, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

آپ میرے دل میں رہتے ہیں اور میرے چھوٹے بھائی ہیں: عمر عبداللہ در جواب معراج ملک

جموں: آپ میرے دل میں رہتے ہیں اور میرے چھوٹے بھائی ہیں میرے بس میں ہوتا تو میں آپ کو یہاں اپنے پاس بٹھاتا۔
یہ باتیں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز یہاں اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی معراج ملک کی طرف مخاطب ہو کر کیں جبکہ موصوف رکن اسمبلی نے ایوان میں اپوزیشن بی جے پی کے ارکان کے پیچھے نشست فراہم کرنے کی شکایت کی۔
ڈوڈہ نشست کی نمائندگی کرنے والے معراج ملک نے وزیر اعلیٰ کو ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ری ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر سکیم (بجلی) کے بارے میں ایک سوال کا جواب دینے کے دوران روکا اور یہ شکایت کی۔

شکایت کا جواب دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے معراج ملک کی طرف مخاطب ہوکر کہا: ‘سیٹ کا انتظام میرے بس میں نہیں ہے، یہ سپیکر صاحب کے حد اختیار میں ہے جو اس ہائوس کی دیکھ بھال کرتے ہیں’۔

انہوں نے کہا: ‘ آپ میرے دل میں رہتے ہیں اور میرے چھوٹے بھائی ہیں میرے بس میں ہوتا تو میں آپ کو یہاں اپنے پاس بٹھاتا’۔
دریں اثنا رکن اسمبلی ڈوڈہ نے باہر نامہ نگاروں کو بتایا: ‘ایوان میں میری سیٹ بدل دی گئی اور مجھے اپوزیشن کے ساتھ رکھا گیا جبکہ میں نے نیشنل کانفرنس کو حمایت دی ہے’۔

انہوں نے کہا: ‘میں نیشنل کانفرنس کو حمایت کرتا رہوں گا چاہئے وہ مجھے نکال دیں لیکن میرا سوال یہ ہے کہ مجھے نیشنل کانفرنس یا بی جے پی نے نہیں بلکہ لوگوں کو بنا کر اسمبلی میں بھیجا ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img