جموں: ڈیجیٹل پولیسنگ کی جانب ایک اہم قدم میں جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں پولیس نے ایک اراضی تنازعے اور دو جماعتوں کے درمیان ہاتھا پائی کے متعلق وٹس ایپ کے ذریعے درج کی گئی شکایت پر پہلی الیکٹرانک فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ای ایف آئی آر) درج کی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پونچھ پولیس نے اراضی تنازعے اور دو جماعتوں کے درمیان ہاتھا پائی کے سلسلے میں پہلی الیکٹرانک فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ای ایف آئی آر) درج کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن منڈی کو یہ شکایت وٹس ایپ کے ذریعے موصول ہوئی جس کو ستارہ بی زوجہ مرحوم محمد اشرف ساکن چلہ نے درج کرایا۔
بیان میں کہا گیا کہ شکایت پر بی این ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ پونچھ پولیس امن و قانون کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔