منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

ٹرانسپورٹ کمشنر نے شفافیت اور عوام دوست اَقدامات پر زور دیا

اے آر ٹی او آفس ریاسی کا اچانک دورہ

رِیاسی/ٹرانسپورٹ کمشنر جموں و کشمیر ویشیش مہاجن نے آج اے آر ٹی او دفتر ریاسی کا اچانک دورہ کیا اور محکمہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی تمام خدمات کونوٹیفائیڈ ٹائم لائن کے اندر فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے مقصد سے سخت ہدایات جاری کیں۔اُنہوں نے کہاکہ تمام خدمات کو پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ (پی ایس جی اے) کے تحت متعین کردہ سخت ٹائم لائنز کے اندر مکمل کیا جانا چاہیے۔اُنہوںنے مزید کہا کہ ان معیارات سے کسی بھی قسم کی انحرافی کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے شفافیت، جوابدہی اور عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی کے لئے محکمے کے عزم کو تقویت ملے گی۔اِس موقعہ پر ٹرانسپورٹ کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے تمام متعلقہ شراکت داروں سے مربوط کوششوں پر زور دیاتاکہ خطے میں ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جا سکے جو کہ حادثات کی شرح کو کم کرنے کے لئے بھی ضروری ہے۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان روٹس ہنگری کی نشاندہی کی جائے جہاں پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید کمی ہے تاکہ ضلع ترقیاتی کمشنروںکے ساتھ مل کر فوری اقدامات کئے جا سکیں اور عوام کے لئے بہتر سفری سہولیات اور رَسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔اُنہوں نے دورے کے دوران ریاسی میں طے شدہ ڈرائیونگ ٹیسٹوں کا بھی نگرانی کیا اور سختی سے ہدایت دی کہ ٹیسٹنگ کے عمل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا بے ضابطگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اُنہوں نے زور دیا کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے ہر پہلو کو سینٹرل موٹر وہیکلز ایکٹ (سی ایم وِی اے) اور متعلقہ ضوابط کے مطابق مکمل طور پر عملایا جائے۔ اِس سے قبل سانبہ میں ٹرائیل گرائونڈ کے غیر اعلانیہ معائینے کے دوران ٹرانسپورٹ کمشنر نے پایا کہ ایک موٹر وہیکل اِنسپکٹر (ایم وِی آئی) ضروری احکامات کے بغیر ٹرا ئل کررہا تھا۔ ٹرانسپورٹ کمشنر نے اس سنگین غفلت کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تادیبی اقدام کے تحت مذکورہ ایم وی آئی کو اَپنے دفتر میں منسلک کرنے کا حکم دیااور ساتھ ہی اے آر ٹی او سانبہ سے وضاحت طلب کی۔اِسی دوران فلائنگ سکارڈ کی انفورسمنٹ ٹیم نے کٹرہ میں ایک ناکہ لگایا تاکہ آٹو رکشا ڈرائیوروں کی جانب سے اووچارجنگ کی شکایات کی جانچ کی جا سکے۔ ٹیم نے آٹو رکشا ڈرائیوروں ہدایت دی کہ وہ اَپنی گاڑیاں میٹر پر چلائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے جس میں ان کے روٹ پرمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی معطلی یا منسوخی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img