بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
25.6 C
Srinagar

فوج کا راجوری میں ملی ٹنٹوں کے حملے میں کسی بھی جانی نقصان سے انکار

جموں: فوج کا کہنا ہے کہ راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک گائوں میں فوجی کانوائے پر ملی ٹنٹوں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

فوج کی وائٹ نائٹ کور نے جمعرات کی صبح ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘اکھنور کے سندر بنی سیکٹر میں گذشتہ روز دہشت گردوں نے فوجی کانوائے پر فائرنگ کی’۔انہوں نے کہا: ‘ فائرنگ بے اثر رہی اور ہمارے فوجی جوانوں نے اس کا فوری جواب دیا’۔

فوج نے پوسٹ میں کہا: ‘کچھ سوشل میڈیا ہینڈل فوجی جوانوں کی ہلاکت کا جھوٹا دعویٰ کر رہے ہیں یہ جھوٹی اور دانستہ غلط معلومات ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img