پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

جے کے ایس ایس اے اے ٹی دوسری گورننگ باڈی میٹنگ منعقد

کارکردگی اور مستقبل کے روڈ میپ کا جائزہ لیا

جموں/ جموں و کشمیر سوسائٹی برائے سوشل آڈٹ، اکاونٹیبلٹی اینڈ ٹرانسپرنسی (جے کے ایس ایس اے اے ٹی ) کی دوسری گورننگ باڈی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت ریٹائرڈ آئی ایف ایس افسر روی کیسر نے کی۔اِس میٹنگ کا مقصد کارکردگی کا جائزہ لینا، اہم مسائل پر بات کرنا اور سوشل آڈِٹ یونٹ کے مستقبل کے اَقدامات کے لئے حکمت عملی تیار کرنا تھا۔میٹنگ میں پرنسپل اکاؤنٹنٹ جنرل جے کے، کے پی یادو، سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج محمد اعجاز اسد، ڈائریکٹر فائنانس عمر خان، ایڈیشنل سیکرٹری وسیم راجا،ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل اکاؤنٹس اینڈ ٹریجریزجے کے ڈاکٹر محمد اسحاق وانی ، ریٹائرڈ پروفیسر اور سابق سٹیٹ اِنفارمیشن کمشنر جے کے پروفیسر (ڈاکٹر) سدیش کمار شرما ،پروفیسر اور سربراہ سینٹر برائے دیہی ترقی و پی آر،امپارڈجے کے ڈاکٹر ریوا شرما ، سکولی تعلیم اور سماجی بہبود محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اِس موقعہ پرڈائریکٹر سوشل آڈِٹ شافعہ نقشبندی نے تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔
میٹنگ میں جے کے ایس ایس اے اے ٹی کی موجودہ سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میںبالخصوص مختلف سرکاری سکیموں جیسے کہ منریگا ،پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی ۔جی /یو)،سوچھ بھارت مشن(ایس بی ایم۔جی) کے آڈٹ کا جائزہ لیا گیا۔گورننگ باڈی نے جموں و کشمیر میں مالی برس 2022-23 ء اور 2023-24 ء کے دوران تمام گرام پنچایتوں کے مکمل سوشل آڈٹ کو سراہا جس کی بدولت جموں و کشمیر نے قومی سطح پر نمایاں درجہ حاصل کیا۔میٹنگ میں منریگا کے تحت مالی نظم و ضبط، سکیم کے رہنما اصولوں کی پاسداری اور عوامی شکایات سے متعلق معاملات پر بات چیت کی گئی۔ گورننگ باڈی نے مالی وصولیوں اور سرکاری منصوبوں میں شفافیت و جوابدہی کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔چیئرمین جے کے ایس ایس اے اے ٹی آئی ایف ایس (ریٹائرڈ) روی کیسر نے سوشل آڈٹ یونٹ کی لگن کو سراہا ۔اُنہوں نے عملے کی کمی کے باوجودیونٹ نے شاندار نتائج پیش کئے۔سیکرٹری دیہی ترقی اعجاز اسد نے پیش رفت سراہتے ہوئے کہا کہ مکمل آڈِٹ کر کے اور کمیونٹی کو شال کر کے سوشل آڈِٹ نے عوامی فلاحی منصوبوں کی کارکردگی میں اضافہ کیا ہے۔پرنسپل اکاؤنٹنٹ جنرل، کے پی یادو نے کہا کہ پرانے سوشل آڈٹ کیسوں کو فوری طور پر نمٹانے اور یونٹ کے بڑھتے ہوئے کام کو سنبھالنے کے لئے اضافی افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ڈائریکٹر سوشل آڈٹ شافعہ نقشبندی نے یونٹ کی موجودہ مالی سال کی کامیابیوں اور سنگ میلوں کو اُجاگر کیا۔ ایک نمایاں کامیابی مالی سال 2022-23 ء اور 2023-24 ء میں سوشل آڈٹ یونٹ کا صد فیصد گرام پنچایت کوریج کا حصول تھا۔یہ بھی بتایا گیا کہ سوشل آڈِٹ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے 20 اَضلاع میں تقریباً 600 ولیج ریسورس پرسنوں کی تربیت دی گئی ہے۔میٹنگ میں جے کے ایس اے یو کے عملے،، مالی سال 2025-26 ء کے لئے مجوزہ بجٹ اور دیگر مرکزی معاونت والی سکیموں پر سوشل آڈِٹ کے دائرہ کار کو بڑھانے کے منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔میٹنگ میں ضلع کیپیکس پلان اور سماگراہ شکھشا ابھیان جیسے منصوبوں کے تحت سوشل آڈٹ کے نئے پروجیکٹوں کی منظوری بھی دی گئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img