جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
13.5 C
Srinagar

کھریو پولیس اسٹیشن میں ای میل کے ذریعے کی جانے والی شکایت پر پہلا ای ایف آئی آر درج

سری نگر: ڈیجیٹل پولیسنگ کی طرف سے ایک اہم قدم کے طورپر پولیس اسٹیشن کھریو نے ای میل کے ذریعے کی جانے والی ایک شکایت پر پہلی الیکٹرانک فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ای ایف آئی آر) درج کی ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ مشتاق احمد بٹ ساکن نیو کالونی کھریو نے ای میل کے ذریعے عادل احمد بٹ اور بلال احمد بٹ ساکنان نیو کالونی کھریو کے خلاف بذریعہ ای میل ایک شکایت درج کرائی تھی۔

انہوں نے کہا، ‘ شکایت کنندہ نے ان پر الزام لگایا کہ ان دونوں نے اس کے پورے خاندان پر حملہ کرکےانہیں زخمی کر دیا’۔
ان کا کہنا ہے کہ شکایت کنندہ نے شکایت کی حمایت میں پبلک ہیلتھ سینٹر کھریو سے او پی ڈی ٹکٹ اور آدھار کارڈ کی کاپی ثبوت کے طور پر ساتھ رکھی ہے’۔

بیان میں کہا گیا کہ شکایت کی جانچ پڑتال کے بعد پولیس اسٹیشن کھریو میں بی این ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک ای ایف آئی آر درج کرکے نوٹس لیا گیا ہے۔

بتادیں کہ قبل ازیں ہندوارہ پولیس نے واٹس ایپ کے ذریعے درج کی گئی ایک شکایت پر پہلا الیکٹرانک فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ای ایف آئی آر) درج کیا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img