سری نگر/مشن ڈائریکٹر جموں و کشمیر ناظم ضیاء خان نے نیشنل وائرل ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام (این وِی ایچ سی پی) کے میڈیکل اَفسران و ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹروں کے دو روزہ صلاحیت ساز و تربیتی پروگرام کا اِفتتاح این وِی ایچ سی پی ڈویژن اورمرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبودکے اِشتراک سے کانفرنس ہال این ایچ ایم آفس اولڈ سیکرٹریٹ سری نگر میں کیا۔دو روزہ صلاحیت سازی و تربیتی پروگرام ڈِپٹی کمشنر این وی ایچ سی پی ڈویژن ڈاکٹر سندھیا کابرا،مرکزی وزارتِ داخلہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر پارتھا رکشت، این وی ایچ سی پی،مرکزی ایم او ایچ ایف ڈبلیو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر رابن ماروال اور دیگر فراہم کر رہے ہیں۔ تربیتی پروگرام میں صوبہ کشمیر کے تمام اَضلاع سے جی ایم سی ، ڈی ایچ ، سی ایچ سی و این وی ایچ سی پی کے ضلع نوڈل کوآرڈی نیٹروں کے ساتھ ساتھ سٹیٹ پروگرام مینجمنٹ یونٹ ، این وی ایچ سی پی ، ایس ایچ ایس ، این ایچ ایم جموں و کشمیر میں تعینات میڈیکل افسران شرکت کررہے ہیں۔اِس موقعہ پر مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جموںوکشمیر نے خطاب کرتے ہوئے وائرل ہیپاٹائٹس کی شدت کے بارے میں ایک مختصر تفصیل پیش کی اور بتایا کہ کس طرح یہ صحت عامہ کا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے جسے ہر سطح پراَزالہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنہوںنے جموںوکشمیر یوٹی میں ہیپاٹائٹس بی اینڈ سی کے سیرو پریویلنس کے بارے میں بھی ایک مختصر تفصیل دی اور اپنی تشویش ظاہر کی کیوں کہ جموں و کشمیر میں ہیپاٹائٹس سی سیروپریویلنس اور سیروپازیٹیویٹی زیادہ ہے یعنی قومی اوسط (33.41فیصد) کے مقابلے میں آئی ڈی یو (متاثر منشیات استعمال کرنے والوں) میں 34.89 فیصد ہے۔مشن ڈائریکٹر نے طبی برادری پر زور دیا کہ وہ صحت عامہ کے اس سنگین چیلنج سے پوری لگن کے ساتھ نمٹیں اور خون اور اعضاعطیہ کرنے والوں اور وصول کنندگان ، ہیموڈائلیسس کے مریضوں ، حاملہ خواتین ، قیدیوں ، اِنجکشن منشیات اِستعمال کرنے والوں (آئی ڈی یوز) وغیرہ جیسے ہائی رسک زمروں میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کریں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ تربیت این وِی ایچ سی پی کی مؤثر عمل آوری کے لئے سروس ڈیلیوری پوائنٹس کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے اہم ہے تاکہ معیاری تربیتی ماڈیولز اور سہولیت کار گائیڈز کا اِستعمال کرتے ہوئے صحت کے نظام میں عملے کے مختلف کیڈروں کی طرف سے معیاری اور یکساں معیار کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔اِسی طرح کی صلاحیت سازی و تربیتی پروگرام اگلے مہینے میں صوبہ جموں میں نیشنل وائرل ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے مرکزی ڈویژن،مرکزی ایم او ایچ اینڈ ایف ڈبلیوکے اِشتراک سے منعقد کیا جائے گا۔