ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

لیفٹیننٹ گورنر نے مہاشیور اتری اور ہیرتھ کے موقعہ پر عوام کو مبارک باد دی

جموں/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کل 26 ؍ فروری کو منائی جانے والی مہا شیوراتری کے موقعہ پر لوگوںکو دِلی مُبارک باد پیش کی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہا ،’’ مہا شیوراتری کے موقعہ پر میںلوگوں کو دلی مُبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان کی صحت، خوشی اور خوشحالی کی دعا کرتا ہوں۔ یہ تہوار جسے کشمیری پنڈت برادری ’’ہیرتھ‘‘ کے نام سے مناتے ہیں ،اَپنے آپ کو عزم، سچائی، بھائی چارے اور ہمدردی پر مبنی زندگی کے لئے وقف کرنے کا موقعہ ہے۔ یہ تہوار ہماری اندرونی روحانی ترقی کی علامت ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں نیکی کے راستے پر چلنے کی رہنمائی کریں۔‘‘

Popular Categories

spot_imgspot_img