سری نگر:جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور پارٹی کے نائب صدر و وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مہاشیوراتری کے پوتر تہوار پر پنڈت برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اُنہوں نے اپنے مشترکہ مبارکبادی کے پیغام میں کہا ہے کہ مہاشیوراتری کا تہوار پنڈت برادری کا قدیم اور پوتر تہوار رہا ہے اور اِس تہوار پر کشمیری پنڈت برادری کو مبارکباد ی پیش کرکے اپنے بھائی چارہ کا اظہار کرتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ بڑے دن اور تہوار ہمیں خدا پرستی ، اخوت اور پیار و محبت کا درس دیتے ہیں۔
دونوں لیڈران نے کہا کہ پنڈت برادری ہمارے سماج کا لازمی جُز ہیں اور اِن کے بغیر کشمیریت نامکمل ہے۔ انہوں نے کشمیری پنڈتوں کی جلد واپسی کیلئے دعا کی۔
