جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مہا شیو راتری کے مقدس تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تہوار ہمیں عزم، سچائی، بھائی چارے اور ہمدردی کی زندگی کے لیے وقف کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
بتادیں کہ بتادیں کہ ہیرتھ چار دنوں پر محیط ہندو مذہب کا ایک مقدس تہوار ہے۔ اس تہوار کو ہندوستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک بشمول پاکستان میں مقیم ہندو برادری کے لوگ بھی ‘ مہا شیو راتری’ کے نام سے انتہائی تزک احتشام کے ساتھ مناتے ہیں۔
ہند مت کے مطابق یہ تہوار بھگوان شیو اور دیوی پاروتی کی شادی کی خوشی میں منایا جاتا ہے.
منوج سنہا نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا: ‘مہاشیو راتری کے پرمسرت موقع پر میں سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور تمام لوگوں کی صحت، خوشی اور خوشحالی کی خواستگار ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘یہ مقدس تہوار جسے کشمیری پنڈت برادری ’ہیرتھ‘ کے نام سے مناتی ہے ہمیں عزم، سچائی، بھائی چارے اور ہمدردی کی زندگی کے لیے وقف کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے’۔
ان کا کہنا ہے: ‘ یہ عقیدت، الوہیت کا جشن ہے اور شعور کی اعلیٰ سطحوں پر جانے کے لیے ہمارے اندرونی سفر کی علامت ہے’۔
لیفٹیننٹ گورنر نے دعا کرتے ہوئے کہا: میں بھگوان شیو سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں راستبازی کی راہ پر گامزن کرے اور آنے والے سالوں تک ہم سب پر اپنی برکتیں عنایت فرمائے’۔
