بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

وزیر اعلیٰ نے عوامی نمائندوں کے ساتھ پری بجٹ مشاورت کا اختتام کیا

اضلاع ڈوڈہ اور کشتواڑ کے نمائندوں کے ساتھ مشاورتی میٹنگیں منعقد کیں

جموں /وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے آج سول سیکرٹریٹ جموں میں جموں ڈویژن کے ڈوڈہ اور کشتواڑ کے منتخب نمائندوں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے بعد عوامی نمائندوں کے ساتھ پری بجٹ مشاورت کے سلسلے کا اختتام کیا ۔ ضلع کشتواڑ کے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے حزب اختلاف کے لیڈر سنیل شرما ،جو ضلع ڈیولپمنٹ کونسل ( ڈی ڈی سی ) کشتواڑ کے چئیر پرسن اور جے اینڈ کے اسمبلی میں پاڈر ناگسینی کی نمائندگی کرتے ہیں ، کے ساتھ مشاورت کی ۔ عوامی نمائندوں نے اپنے تقاضوں اور مسائل کو پیش کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے انہیں یقین دلایا کہ بجٹ کی تشکیل میں ان کی تجاویز اور مطالبات پر مناسب طور پر غور کیا جائے گا ۔ اپنے تبصروں میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع کے عوامی نمائندوں کے ساتھ مشاورت کے سلسلے کا یہ نتیجہ ہے کہ لوگوں کو درپیش زمینی سطح کے امور میں قیمتی بصیرت فراہم کی گئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے منتخب نمائندوں کو بتایا کہ آپ عوام کے ساتھ براہ راست جُڑے ہوئے ہیں ، لہذا پالیسی سازی کیلئے آپ کی معلومات اور تجاویز اہم ہیں ، یہ تعامل لوگوں کی ترجیحات کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتے ہیں ۔ اسی طرح ضلع ڈوڈہ کے نمائندوں نے بھی وزیر اعلیٰ کے ساتھ ان کی ترقیاتی ترجیحات اور خدشات پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں اضلاع کے بارے میں اٹھائے گئے کلیدی امور میں سے تعلیمی اداروں اور صحت کی دیکھ بھال کے مراکز میں عملے کی قلت ، پینے کے پانی کی فراہمی ، سڑک سے رابطہ اور سڑک کی چوڑائی ، سرنگوں کی تعمیر اور دور دراز علاقوں میں موبائل رابطے کو بہتر بنانے کیلئے مطالبات کو پیش کیا گیا ۔
ڈی ڈی سی چئیر پرسن اور ایم ایل اے نے بجٹ کی تشکیل کے عمل میں ان کو شامل کرنے پر وزیر اعلیٰ سے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ پہلی بار ہے جب اس طرح کی مشاورت کی گئی ہے ۔ ان اجلاس میں چیف سیکرٹری ، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، پرنسپل سیکرٹری فائنانس ، ڈائریکٹر جنرل بجٹ ، ڈائریکٹر جنرل اخراجات ڈویژن 1 اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img