بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

کمشنر ٹیکسز نے جی ایس ٹی عملانے والے افسروں کو ٹیکس چوری اور اِی وے بلوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی

جموں/کمشنرسٹیٹ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ جموںوکشمیرپی کے بھٹ نے منگل کو جی ایس ٹی کے اعلیٰ اَنفورسمنٹ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ٹیکسوں کی حقیقی چوری پر توجہ مرکوز کریں، جعلی فرم کی نشاندہی کریں اور سامان کی آواجاہی کے لئے اِی۔وے بلوں کی مسلسل نگرانی کریں۔یہ فیصلہ کمشنر کی صدارت میں ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ایڈمنسٹریشن اینڈ اَنفورسمنٹ جموں نمرتا ڈوگرہ کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کیا گیا۔میٹنگ میں صوبہ جموںکے سٹیٹ ٹیکسز ڈپٹی کمشنروں نے شرکت کی ۔کمشنر پی کے بھٹ نے انفورسمنٹ ٹیموں پر زور دیا کہ وہ جعلی رجسٹریشن ، جعلی اِن پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) سے فائدہ اُٹھانے والوں اور جعلی اِی وے بلوں کی نشاندہی کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔ اُنہوں نے ایسے فائدہ اُٹھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر زور دیا تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس سے ٹیکس چوروں میں ضروری روکتھام کا اثر پیدا ہو۔کمشنر نے عملانے والی ایجنسیوں کو چوروں سے آگے رہنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ جی ایس ٹی نظام کا تقدس برقرار رہے۔ اُنہوں نے اَنفورسمنٹ افسران کو مشورہ دیا کہ وہ خصوصی یونٹس تشکیل دیں جو چوبیس گھنٹے سسٹم میں مختلف تجزیاتی ٹولز اور ای وے بلوں کی نگرانی کرتے رہیں اور کسی بھی ممکنہ چوری کے معاملے کو متعلقہ فیلڈ یونٹ کے سامنے پیش کریں۔کمشنر نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ ٹیکس حکام کو اِس شعبے میں تجارت اور کاروبار سے مسلسل منسلک رہنا چاہیے تاکہ مداخلت کے نفاذ کی کارروائی کی ضرورت کو کم کیا جاسکے اور فعال تعمیل کو ممکن بنایا جاسکے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img