منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

آئی جی کشمیر کا اننت ناگ دورہ، سیکورٹی منظر نامے کا لیا جائزہ

اننت ناگ: انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک سکیورٹی میٹنگ کی صدارت کرکے تازہ ترین سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے اننت ناگ میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران سکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران ضلع کے سکیورٹی منظر نامے کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئے۔ان کا کہنا تھا کہ موصوف آئی جی پی نے ضلع کو درپیش موجودہ سکیورٹی خطرات و چیلنجز کی تشخیص پر زور دیا۔

پولیس بیان میں کہا گیا کہ ‘آئی جی پی نے مجموعی سکیورٹی صورتحال کے استحکام کے لئے مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط تعاون ہونے پر زور دیا’۔

انہوں نے کہا کہ موصوف آئی جی پی نے سکیورٹی ایجنسیوں اور عوام کے درمیان تعاون اور اعتماد کی بنیادوں پر مثبت تعلقات قائم کرنے کے احکامات صادر کئے۔

بیان کے مطابق انہوں نے انٹیلی جنس شیئرنگ میکانزم کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔انہوں نے موجودہ سکیورٹی انفرا سٹرکچر اور صلاحیتوں کو بڑھانے کی خاطر جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینے کا بھی فرمان جاری کیا۔

آئی جی کشمیر نے ٹیکنیکی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کو مزید وسعت دینے کے احکامات صادر کئے تاکہ سماج اور ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

 آئی جی کشمیر نے سی آر پی ایف کیمپ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر پیرا ملٹری فورس اور ایس او جی اہلکاروں نے آپریشنل حکمت عملی کا مشترکہ مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے میں اعلیٰ آپریشنل مہارت، رابط کاری اور جوابی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر آئی جی کشمیر نے جوانوں کی لگن اور پیشہ وارانہ مہارت کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ خطے کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کی خاطر آپسی تعاون ناگزیر ہے۔

اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں آئی جی سی آر پی ایف آپریشنز متیش جین، جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی پنکج ٹھاکر، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر جاوید اقبال متو، ڈی آئی سی آر پی ایف اننت ناگ کلویر سنگھ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف آلوک ، ایس ایس پی اننت ناگ ڈاکٹر جی وی سندیپ، ایس ایس پی کولگام ساہل سنگرال، ایس ایس پی پلوامہ پی ڈی نتیا، ایس ایس پی شوپیاں عنایت علی، ایس ایس پی اونتی پورہ سجاد احمد اور سی آر پی ایف اور پولیس کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img