بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
5.1 C
Srinagar

سکینہ اِیتو نے ضلع سری نگر میں ترقیاتی سرگرمیوں کی پیش رفت اور سرکاری سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا

کہا، موجودہ حکومت عوامی اُمنگوں کو پورا کرنے او راُن کے ئے بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے پُر عزم ہے

عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچانے کیلئے منتخب قانون سازوں اور اَفسران کے مابین مضبوط تعاون پر زور

سری نگر/وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ ایتو نے آج یہاںبینکٹ ہال میں ایک مراتھن میٹنگ کی صدارت کی جس میں سری نگر ضلع میں ترقیاتی سرگرمیوں کی پیش رفت اور مختلف جاری حکومتی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا گیا۔اِس میٹنگ میں سری نگر ضلع سے ممبران قانون ساز اسمبلی بشمول مبارک گل، سلمان ساگر، تنویر صادق، احسان پردیسی اور مشتاق احمد گرو نے شرکت کی۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹربلال محی الدین بٹ،کمشنر ایس ایم سی ڈاکٹر اویس احمد، ڈائریکٹر سکولی تعلیم کشمیر، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر اور پولیس و ضلع اِنتظامیہ کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔دورانِ میٹنگ وزیر موصوفہ نے مختلف جاری کلیدی منصوبوں اورشروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت پر تفصیلی غوروخوض کیا۔ اُنہوں نے مختلف استفادہ کنندگان پر مبنی سکیموںکی عمل آوری پر بھی جامع جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر وزیر سکینہ اِیتو نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں موجودہ حکومت عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اورنچلی سطح پر ان کی سماجی و اِقتصادی حالات کو بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں نے منتخب کی ہے اور ہم ان کی اُمنگوں کو پورا کرنے اور انہیں بہتر سہولیات اور خدمات کو یقینی بنانے کے لئے وعدہ بندہے ۔وزیر موصوفہ نے ان اہم منصوبوں کو منتخب کرنے پر زور دیا جو قابل حصول ڈیڈ لائن کے ساتھ ہوں اور بجٹ کے دائرے میں عوامی ضروریات اور ان کی خواہشات کو پورا کریں۔اُنہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اضافی جوش اور ذمہ داری کے ساتھ کام کریں، عوام سے ہمدردی کے ساتھ پیش آئیں اور ان کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات کا فوری طور پر ازالہ کریں۔
سکینہ اِیتو نے کہا کہ سری نگر کشمیر کا آئینہ ہے اور ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ اسے مزید خوبصورت بنایا جا سکے۔اس کے ساتھ یہاں رہائشیوں اورآنے والوں کو معیاری سہولتیں فراہم کی جائیں۔اُنہوں نے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اس میٹنگ کے دوران عوامی نمائندوں کی طرف سے اُٹھائے گئے تمام مسائل کو مقررہ مدت میں حل کیا جائے تاکہ ان کے متعلقہ علاقوں کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔وزیر موصوفہ نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اگلی میٹنگ سے پہلے اِس میٹنگ میںاُٹھائے گئے مسائل اور ان کے ازالے کو یقینی بنائیں۔ اُنہوںنے منتخب نمائندوں اور افسران کے درمیان مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام کی اُمنگوں کو پورا کیا جا سکے اور حکومتی سکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام تک پہنچ سکے۔ دورانِ میٹنگ ضلع کے ممبران اسمبلی نے اپنے اَپنے متعلقہ حلقوں کے مسائل اور ترقیاتی مطالبات پیش کئے۔اِس سے قبل میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی جس میں ضلعی پروفائل، مختلف شعبوں کے کام کاج اور ترقیاتی منظر نامے پر روشنی ڈالی گئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img