بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ نے معائینہ کی مہم تیز کردی

جموں/سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر نے فروخت میں کمی اور جی ایس ٹی کی خلاف ورزیوں کے خلاف اَپنی کارروائی تیز کر دی ہے اور صوبہ جموں میں بڑے پیمانے پر معائینہ مہم شروع کی ہے۔سٹیٹ ٹیکسز افسران کی سربراہی میں خصوصی طور پر تشکیل دی گئی ٹیموں نے راجوری، کشتواڑ، ڈوڈہ اور کٹھوعہ کے مختلف کاروباری یونٹوں کا دورہ کیا اوردستاویزات ، فزیکل سٹاک پوزیشن ، بِل بُک وغیرہ کی تصدیق کر کے جی ایس ٹی قانون کے خلاف ورزیوں کی جانچ پڑتال کی۔یہ معائینہ مختلف اے آئی ٹولز بشمول بزنس اِنٹلی جنس اینڈ فراڈ اینالٹکس (بی آئی ایف اے)، اِی وے بل پورٹل اور دیگر نفاذی ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ یہ معائینہ کمشنر سٹیٹ ٹیکسز پی کے بھٹ کی رہنمائی اور ایڈیشنل کمشنر (اَنفورسمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن) جموں نمرتاڈوگرہ کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔نمرتاڈوگرہ نے بتایا ،”یہ معائینے نفاذی سرگرمی کا حصہ ہیں۔ صوبہ جموں میں معائینہ کرنے کے لئے بارہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔“اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹیموں نے بالخصوص اُن ڈیلروں کو نشانہ بنایا جو فروخت کو چھپانے میں ملوث پائے گئے۔ سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ نے تمام تاجروں پر زور دیا کہ وہ دیانتدار تجارتی طریقے اَپنائیں اور ٹیکس چوری یا جعلی اِن پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی سی ٹی) جیسے دھوکہ دہی کے طریقوں سے گریز کریں۔مزید برآں، محکمہ نے تمام ٹیکس دہندگان سے اپیل کی کہ وہ انوائس پر مبنی کاروباری لین دین کو یقینی بنائیں، اپنی اصل فروخت کی رپورٹ دیں اور اَپنی ماہانہ اور سہ ماہی جی ایس ٹی ریٹرن میں لازمی ٹیکس اَدا کریں تاکہ قانونی کارروائی اور جرمانے سے بچا جا سکے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img