بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

جموں و کشمیر: ملی ٹنسی کے ساتھ مبینہ تعلقات کے الزام میں تین سرکاری ملازمین بر طرف

سری نگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے ملی ٹنسی سے متعلق معاملات میں ملوث ہونے کے الزام میں تین سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے بر طرف کر دیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس کانسٹیبل فردوس احمد بٹ، محمد اشرف بٹ (استاد) اور محکمہ جنگلات میں ایک آرڈرلی کے طور تعینات نثار احمد خان کو برطرف کرنے کا حکم دیا۔
حکمنامے کے مطابق زیربحث تین ملازمین جو اس وقت مختلف جیلوں میں بند ہیں، کو ان کی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے جو ریاست کی سلامتی کے لیے مضر سمجھی جاتی ہیں، بر طرف کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے ان ملازموں کی برطرفی کو انجام دینے کے لیے آئین ہند کے دفعہ 311(2)(c) کا استعمال کیا ہے، جو قومی سلامتی کے خدشات سے متعلق معاملات میں بغیر انکوائری کے سرکاری ملازمین کو برخاست کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام انتظامیہ کی جانب سے حکومت کے اندر ایسے افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جن پر دہشت گرد گروپوں سے تعلق کا شبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف مقدمات قابل اعتماد انٹیلی جنس معلومات اور جاری تحقیقات پر مبنی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img