سری نگر:جنوبی ضلع پلوامہ کے شاہ آباد علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک مشتبہ نوجوان کو دھر دبوچ کر اس کے قبضے سے جنگی سامان برآمد کیا ہے۔
فوج کی چنار کور نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور جموں وکشمیر پولیس نے شاہ آباد پلوامہ میں ناکہ لگایا۔
انہوں نے کہاکہ ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی جس دوران اس کے قبضے سے جنگی سامان برآمد کیا گیا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔
