بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
10.5 C
Srinagar

اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا دورہ کولگام،مقتول سابق فوجی اہلکار کے گھر جاکر اہلخانہ سے کی تعزیت

سری نگر:بی جے پی کے سینئر لیڈر اور اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں مشتبہ ملی ٹنٹ حملے میں جاں بحق ہونے والے سابق فوجی منظور احمد وگے کے گھر جا کر سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔بتادیں کہ جنوبی ضلع کولگام کے بہی باغ گاوں میں 3 فروری کو مشتبہ ملی ٹینٹوں کی فائرنگ کے نتیجے میں منظور احمد وگے نامی فوجی اہلکار کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ اس کی اہلیہ اور بچی زخمی ہوئیں تھیں۔
سنیل شرما بدھ کے روز تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے۔ اس دوران سینئر بی جے پی لیڈر رویندر رینہ، ست پال شرما بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘کولگام میں جو حادثہ پیش آیا ہم سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کرنے اور زخمیوں کی عیادت کرنے کے لئے یہاں آئے، ہم اس سوگوار خاندان کی ہر ممکن مدد کریں گے’۔
ایک سوال کے جواب میں نیشنل کانفرنس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘نینشل کانفرنس ہی یہاں بد امنی پیدا کرنے کی ذمہ دار ہے سال 1935 سے لے کر سال 1989 میں پنڈتوں کی ہجرت تک اور آج بھی یہی پارٹی ذمہ دار ہے’۔موصوف لیڈر نے ہسپتال جا کر مقتول سابق فوجی اہلکار کی اہلیہ اور بیٹی کی بھی عیادت کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img