بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
10.5 C
Srinagar

یوم جمہوریہ 2025:صوبہ جموں میں مختلف اَضلاع میں76ویں یومِ جمہوریہ کی فُل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد

جموں/صوبہ جموں میں 76 ویں یوم جمہوریہ 2025ءکی تقریبات کی تیاریوں کے لئے فل ڈریس ریہرسل تقریبات کا اِنعقاد کیا گیا جس میں رنگا رنگ ثقافتی پروگراموں اور دستوں کی طرف سے مارچ پاسٹ پیش کیا گیا۔


ضلع کٹھوعہ…. سپورٹس سٹیڈیم کٹھوعہ میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ فل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر سریندر موہن نے پولیس ، سی آر پی ایف ، فارسٹ پروٹیکشن فورس ، این سی سی کیڈٹوں کے دستوں کے علاوہ پولیس بینڈ کی تشکیل پر مشتمل ایک مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔

اِس موقعہ پرطلبا نے حب الوطنی، ثقافتی روایات اور لوک رقص پر مبنی شاندار ثقافتی پروگرام پیش کئے جنہیں حاضرین و سامعین نے سراہا۔
فل ڈریس ریہر سل دیکھنے کے لئے اے ڈِی سی رنجیت سنگھ، اے ایس پی راہل چاڈک، سی پی او رنجیت ٹھاکر، اے سی آر وشو پرتاپ سنگھ اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی سربراہان، سکول کا عملہ، طلبا¿ اور سول سوسائٹی کے اراکین موجود تھے۔
ضلع پونچھ ….سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں یوم جمہوریہ 2025 کی تقریبات کے لئے تیاریوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے فل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طاہر مصطفی ملک نے قومی تقریب کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے سلامی لی اور قومی پرچم لہرایا۔
ریہرسل میں پریڈ کا باریک بینی سے معائینہ کیا گیاجس میں حصہ لینے والے دستوں کی لگن اور نظم و ضبط کو دکھایا گیا۔ اے ڈی سی کے ساتھ ایڈیشنل سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس موہن لال شرما بھی تھے۔
پریڈ کی کمان ڈپٹی سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس سیّد عقیل شاہ نے سنبھال لی جبکہ اِنسپکٹر مختار احمد سیکنڈ اِن کمانڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔


ضلع ڈوڈہ …. سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ میں76 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے فل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد کیا گیا۔ ریہرسل کا آغاز قومی پرچم لہرانے سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا جس سے شرکا¿ اور حاضرین میں حب الوطنی اور اتحاد کا گہرا جذبہ پیدا ہوا۔
اِس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اِنتہائی احتیاط سے منعقدہ مارچ پاسٹ پریڈ تھی جس میں پولیس، نیم فوجی دستوں، محکمہ جنگلات اورسکولی طلبائ¿ کے دستوں نے غیر معمولی نظم و ضبط اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سدرشن کمار نے پریڈ کا معائینہ کیا اور ترنگا لہرایا۔
دریں اثنائ، نیو بس سٹینڈ کوٹلی بھدرواہ میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے فل ڈریس ریہرسل بھی منعقد کی گئی۔ تحصیل دار کمل پریت سنگھ نے قومی پرچم لہرایا اور جموں و کشمیر آرمڈ پولیس، گورنمنٹ ڈگری کالج بھدرواہ کے این سی سی سینئر ڈویژن اور بوائز اینڈ گرلز ہائر سیکنڈری سکولوں کی این سی سی جونیئر ڈویژن کی ٹیموں کی جانب سے پیش کردہ ایک متاثر کن مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔


ضلع ریاسی ….جنرل زور آور سنگھ سپورٹس سٹیڈیم ریاسی میں یوم جمہوریہ 2025 کی تقریبات کے سلسلے میں بڑے جوش و جذبے کے ساتھ فل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد کیا گیا۔
اے ڈی سی راکیش کمار نے پولیس ، سی آر پی ایف ، این سی سی کیڈٹوں کی پلاٹون ، سکولی دستوں اور پولیس بینڈ کی تشکیل پر مشتمل مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔
طلبا¿ نے ایک شاندار ثقافتی پروگرام پیش کیا جس میں حب الوطنی کے نغمے، لوک رقص اور سماجی بیداری کے پیغامات پیش کئے گئے۔
اِس موقعہ پراے سی آر انشومالی شرما، اے ایس پی افتخار، ڈی ایس پی نیرج پڈیار، ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر روہت چہل، ڈی ایف او، سی اِی او ،ڈی ایس ڈبلیو او، اے آر ٹی او، یوتھ سپورٹس آفیسر، ایکس اِی این پی ڈبلیو ڈی اور پی ایم جی ایس وائی، ڈی آئی او اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے۔


ضلع کشتواڑ …. تاریخی چوگن گراو¿نڈکشتواڑ میں ایک جامع فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) پون کوتوال نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ میں سلامی لی جس میں سی آر پی ایف ، پولیس ، سی آئی ایس ایف ، آئی آر پی ، جی ڈی سی کشتواڑ کے این سی سی سی (سینئر ڈویژن)، فارسٹ پروٹیکشن فورس ، ہوم گارڈ اور سکولی بچوں کے دستے شامل تھے۔ پریڈ کی کمانڈ پریڈ کمانڈر ڈپٹی وائی ایس پی سمت کمار نے اَنجام دی۔
اِس موقعہ پر سکولی بچوں اور مقامی فن کاروں نے ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا جس میں تھیم پر مبنی پرفارمنس پیش کی گئی جس سے سامعین وحاضرین حب الوطنی کے جذبے سے محظوظ ہوئے۔ یہ تقریب سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر سختی سے عمل کرتے ہوئے منعقد کی گئی۔
اِس تقریب میں اے ایس پی پون شرما نے شرکت کی۔ پی او آئی سی ڈی ایس رشی کمار شرما، سی پی او شاہنواز بالی، اے سی آر ادریس اکیلے، ایس ڈی ایم پدر امیت کمار، ڈی ایس ڈبلیو او زبیر احمد اور سول اور پولیس انتظامیہ کے دیگر افسران اور متعلقین موجود تھے۔


ضلع اودھمپور …. یوم جمہوریہ کی تقریبات کی تیاری کے لئے گورنمنٹ پی جی کالج بوائز اودھمپور میں فل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجندر سنگھ نے صبح9بج کر55 منٹ پر قومی پرچم لہرایا اور ضلع پولیس ، ایس کے پی اے ، آئی ٹی بی پی ، این سی سی وغیرہ کے دستوں پر مشتمل مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔
اِس تقریب کو دیکھنے کے لئے ایڈیشنل ڈِپٹی کمشنر ڈاکٹر گوروندرجیت سنگھ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈاکٹر امیش شان، ایڈیشنل ایس پی سندیپ بھٹ اور دیگر ضلع سربراہان موجود تھے۔


ضلع راجوری ….راجوری میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجیو کمار کھجوریا نے قومی پرچم لہرایا اور پولیس بینڈ کے علاوہ سی آر پی ایف ، آئی آر پی ، جے کے پی ، ایف پی ایف اور سکولی سکارڈ دستوں پر مشتمل ایک متاثر کن پریڈ پر سلامی لی۔ اے ڈِی سی نے پریڈ کا معائینہ کیا، بینڈ ڈرل کا مشاہدہ کیا اور دستوں کے مارچ پاسٹ کا جائزہ لیا۔
تقریب میں اے ایس پی وِکرم کمار ، ڈی ایس اِی او سندیپ شرما، ڈی آئی او عاشق رفیق ملک، سی اِی او بشامبر داس، تحصیل دار وریندر شرما، ایگزن پی ڈِی ڈِی محمد راشد،ایگزن پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) راجوری سردار خان اور دیگر افسران و متعلقین نے شرکت کی۔


ضلع رام بن….ضلع پولیس لائنز رام بن میں 76 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کی فل ڈریس ریہرسل آج یہاں ڈِسٹرکٹ پولیس لائنز میں حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منعقد کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ورونجیت سنگھ چاڈک نے قومی پرچم لہرایا اور شاندار پریڈ میں سلامی لی۔
اے ڈی سی ڈی وائی ڈی ایس امتیاز احمد کی قیادت میں پولیس، آئی آر پی، فارسٹ پروٹیکشن فورس، جموں و کشمیر پولیس کی خواتین دستو ں کی پریڈ کا بغور معائینہ کیا ۔
پریڈ کے بعد ایک متحرک ثقافتی پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا جس میں مقامی فن کاروں اور تعلیمی اِداروں کے طلباءنے پرفارمنس پیش کی۔ اِس موقع پر ایڈیشنل ایس پی گورو مہاجن بھی موجود تھے۔
اِس موقعہ پر اے سی آر ایس ہرپال سنگھ، اے سی پی اشفاق احمد، سی ای او بکرم سنگھ، ڈی ایس ڈبلیو او راہل گپتا، ڈپٹی ایس پی اوم پرکاش، ایگزن ای این پی ڈبلیو ڈی ابھیشیک گپتا، تحصیل دار، مختلف محکموں کے سربراہان اور دیگر اَفسران موجود تھے۔


ضلع سانبہ….رانی سچیت سنگھ سپورٹس سٹیڈیم سانبہ میں یوم جمہوریہ پریڈ 2025 کے لئے فل ڈریس ریہرسل آج یہاں حب الوطنی اور پرجوش ماحول میں منعقد کی گئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجیش شرما نے قومی پرچم لہرایا، پریڈ کا معائینہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔
اِس موقعہ پرایس ایس پی سانبہ وریندر سنگھ منہاس، اے ڈی سی جگدیش سنگھ اور سانبہ پولیس اور سول انتظامیہ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
پریڈ کی کمان ڈی وائی ایس پی بشام دوبے نے اَنجام دی جس میں ضلع پولیس سانبہ (مرد، خواتین اور ایس پی او دستے)، سی آر پی ایف، آئی آر بٹالین، فارسٹ پروٹیکشن فورس اور وی ایچ جی دستے شامل تھے۔ اِس کے علاوہ ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اِداروں کے طلبا¿ کے دستوں نے تقریب کی رونق میں اِضافہ کیا۔
تقریب کا اِختتام طلبا¿اور مقامی فن کاروں کے شاندارثقافتی پروگراموں کے ساتھ ہواجس میں خطے کے امیر ثقافتی ورثے کو اُجاگر کیا گیا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img