جمعہ, فروری ۱۴, ۲۰۲۵
10.5 C
Srinagar

سری نگر میں کورئیر کمپنی کے ذریعے منتقل کی جانے والی غیر قانونی منشیات ضبط: پولیس

سری نگر:پولیس کا کہنا ہے کہ سری نگر کے کرن نگر علاقے میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف ایک کارروائی میں منشیات کی ایک بڑی کھیپ کو ضبط کیا گیا ہے جسے کورئیر سروس کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی چوٹہ بازار میں واقع شری ماروتی کورئیر سروس کے احاطے میں انجام دی گئی۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ قابل اعتماد اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قانونی طریقہ کار کی پیروی کے بعد ایک کورئیر دفتر کی تلاشی لی گئی اور اس دوران کافی مقدار میں غیر قانونی منشیات برآمد کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ منشیات میں میورکس – ٹی کوڈین کی 220 بوتلیں، اسپاسموپروکسیون کے 15 بکس (7 سٹرپس فی بکس) اور پریگابالن کے 60 سٹرپس شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا: ‘بازیابی کے بعد پولیس اسٹیشن کرن نگر میں ایف آئی آر نمبر 01/2025 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ضبط کی گئی کھیپ کی اگلی اور گذشتہ سپلائی چین دونوں کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ سمگلنگ کے اس نیٹ ورک میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور شہریوں سے تاکید ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دیں تاکہ منشیات سے محفوظ سماج کو یقینی بنایا جا سکے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img