منگل, جولائی ۸, ۲۰۲۵
24.1 C
Srinagar

راجوری پرا سرار اموات: پولیس نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہے :نائب وزیر اعلیٰ

جموں:جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے ہفتے کے روز کہاکہ راجوری کے بڈھال گاوں میں پر اسرار اموات کی پولیس نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ یومیہ اس معاملے پر آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔ان باتوں کا اظہار نائب وزیر اعلیٰ نے بڈھال میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ راجوری کے بڈھال گاوں میں جب پر اسرار اموات کا سلسلہ شروع ہوا تو جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے فوری طورپر ڈاکٹروں کی ٹیم کو علاقے کی اور روانہ کیا۔انہوں کا مزید کہنا ہے کہ سرکار نے متاثرین کو معاوضہ بھی فراہم کیا جبکہ وزیراعلیٰ کے ریلیف فنڈسے بھی معاوضہ متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔

ان کے مطابق پولیس نے اب اس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ملک کی مختلف ریاستوں اور بڑے طبی اداروں میں متاثرین کے نمونوں کے ٹیسٹ کئے گئے جو منفی آئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اب بڈھال گاوں میں جو جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں ان کے بھی نمونے حاصل کئے جارہے ہیں۔سریندر چودھری نے کہاکہ ہر زاویہ سے تحقیقات ہو رہی ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ 16افراد کی کیسے اور کن حالات میں موت واقع ہوئی۔انہوں نے کہاکہ اگر یہ قدرتی اموات ہے تو اس میں سرکار کچھ نہیں کرسکتی لیکن اگر کسی نے شرارت کی ہے تو انہیں بخشا نہں جائے گا۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ امیدا کرتے ہیں کہ پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ جلد مںظر عام پر آئے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img