بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
11.7 C
Srinagar

ای رکشوں کا 10 روپیہ فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ مقرر:ٹرانسپورٹ کمشنر جموں وکشمیر

سری نگر:جموں و کشمیر کے ٹرانسپورٹ کمشنر ویش پال مہاجن کا کہنا ہے کہ الیکٹرک رکشوں کا کرایہ زیادہ سے زیادہ چھ کلومیٹر تک دس روپیہ فی کلومیٹر فی سواری مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ تمام دیگر آٹو رکشوں کے لئے میٹر لگانا لازمی ہے۔
موصوف کمشنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ الیکٹرک رکشوں کا کرایہ زیادہ سے زیادہ 6 کلو میٹر تک فی مسافر کے لئے 10 روپیہ فی کلومیٹر مقرر کیا گیا ہے اور تمام دیگر آٹو رکشوں کے لئے میٹر لگانا لازمی ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں اور مناسب اجازت کے بغیر آٹو چلانے والوں کے خلاف تحت قانون سخت کارروائی کی جائے گی۔
روڈ سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مہاجن نے کہا کہ روڈ سیفٹی کے لئے ڈرائیور سب سے اہم رول ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی ڈرائیور کی بنیادی ذمہ داری ہے اور ٹریفک قوانین پر من و عن عمل کرنے سے سڑک حادثات کو کم کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور حضرات کو اوور سپیڈنگ اور اوور لوڈنگ سے اجتناب کرنا چاہئے۔
لائسنس جاری کرنے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ‘اس میں تاخیر ہوجاتی ہے لیکن لائسنس پرنٹنگ کے لیے ایک نیا ٹینڈر تقریباً مکمل ہو چکا ہےاور لائسنس جلد ہی ڈاک کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے’۔
کمشنر نے شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ مقررہ راستوں پر سفر کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img