بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
10.5 C
Srinagar

سابق فوجیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائےگی: عمر عبداللہ

جموں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سابق فوجیوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کی حکومت انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان سابق فوجیوں نے اپنا فرض بخوبی نبھایا اب ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے مشکلات کو دور کرکے اپنا فرض ادا کریں۔

وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو اکھنور کے ٹانڈہ آرٹلری بریگیڈ میں فوج کی شمالی کمان کے زیر اہتمام سابق فوجیوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز سابق فوجیوں کے لگن اور جوش وجذبے سے اپنے فرائض انجام دینے کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ‘یہ میری لئے خوش قسمتی ہے کہ میں آج اس موقع پر آپ کے درمیان ہوں، جس طرح کام کے دوران کچھ دن یاد گار ہوتے ہیں اسی طرح ان دنوں میں سے آج کا دن میرے لئے ایک یاد گار دن ہے’۔

ان کا فوجیوں کی طرف مخاطب ہوکر کہنا تھا: ‘آپ وہ لوگ ہیں جو ملک کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرتے ہیں، اپنے کل کو ہمارے آج کے لئے قربان کرتے ہیں، ملک کی سالمیت کے لئے کوئی بھی قربانی پیش کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں’۔

عمر عبداللہ نے کہا: ‘آپ نے اپنا فرض بخونی نبھایا اب ہمارا فرض ہے کہ آپ کے مشکلات کو دور کرکے اپنا فرض ادا کریں، آپ نے ہمارے مشکلات کو کم کیا اور اب ہمیں آپ کے مشکلات کو کم کرنا ہے’۔

انہوں نے کہا: ‘میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جو کچھ ہماری حکومت آپ کے لئے کر رہی ہے اس کو جاری رکھا جائے گا اور اگر کوئی کوتاہی ہے تو وہ آپ ہماری نوٹس میں لائیں تاکہ ہم اس کو دور کر سکیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ بھرتی میں جو سابق فوجیوں کے لئے ریزرویشن ہے اس کو استعمال کیا جائے گا اور ان کے لئے مختص مالی اسکمیوں کو عمل میں لانے کے لئے کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا: ‘میرے کابینہ میں بھی ایک سابق فوجی کا بیٹا ستیش شرما بحیثیت وزیر میری مدد کر رہا ہے اور ہم دونوں آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ جہاں بھی آپ کو ہماری ضرروت پڑے گی ہم آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے’۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سابق فوجیوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img