اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

وزیر اعظم کا ردِ عمل،بے صبری سے انتظار کررہا ہوں

نیوزڈیسک

سری نگروزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کی شام کو کہا کہ سونہ مرگ میں زڈ مورہ ٹنل کا افتتاح کرنے کے لئے دورے کا بے صبری سے انتظار کررہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ اس ٹنل کی وجہ سے شعبہ سیاحت اور مقامی معیشت کو بھی فروغ مل پائے گا۔بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی 13جنوری کو گگن گیر سونہ مرگ میں 2717کروڑ روپیہ کی لاگت سے تیار زڈ مورہ ٹنل کا افتتاح کریں گے۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے سونہ مرگ میں زڈ مورہ ٹنل کا افتتاح کرنے کے لئے بے صبری کے ساتھ انتظار کر رہا ہوں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا :’ آپ نے اس ٹنل سے شعبہ سیاحت اور مقامی معیشت کو پہنچنے والے فائدے کی اچھی نشاندہی کی ہے۔‘وزیر اعظم نے کہا کہ فضائی تصاویر اور ویڈیوز کو بہت پسند کیا۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم دورے کے حوالے سے کی جارہی تیاریوں کا آج گگن گیر سونہ مرگ میں جائزہ لیا اور وہاں پر پولیس اور صوبائی انتظامیہ کے آفیسران کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جوں ہی اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر دورے کی تصاویر شیئر کی تو وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس کے جواب میں لکھا کہ ’سونہ مرگ میں زڈ مورہ ٹنل کا افتتاح کرنے کے لئے دورے کا بے صبری سے انتظار کررہا ہوں۔‘یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم کے دورے کشمیر کے پیش نظر سونہ مرگ اور گگن گیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا ہے۔گگن گیر کے اوپری پہاڑی علاقوں میں بھی این ایس جی کمانڈوز کے ساتھ ساتھ فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔سونہ مرگ ، گگن گیر اورکنگن تک 20کلومیٹر حدود علاقے کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کیا ہے اور ٹنل کے نزدیک کسی بھی عام شہری کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img