پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
10.1 C
Srinagar

جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کیلئے تین روزہ تربیتی پروگرام کل سے جموں میں شروع ہوگا

جموں / جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کے لئے تین روزہ تربیتی پروگرام 9 جنوری 2025 ءسے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس جموں کے سینٹرل ہال میں شروع ہوگا۔اِس پروگرام کا اہتمام جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی آر آئی ڈی اِی اور لوک سبھا سیکرٹریٹ کے اِشتراک سے کیا ہے۔تربیتی پروگرام کی اِفتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ، سپیکرجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی، نائب وزیراعلیٰ اور دیگر سینئر افسران شرکت کریں گے ۔ جموں و کشمیر کی پہلی قانون ساز اسمبلی 8 اکتوبر 2024 ءکو تشکیل دی گئی تھی۔ نوے (90)رُکنی ایوان میں اس وقت اٹھاسی (88) ارکان ہیں، جن میں سے پچاس (50) ارکان پہلی بار منتخب ہوئے ہیں۔نومنتخب اراکین کو عوام کی اُمنگوں پر پورا اُترنے کی اَپنی ذمہ داریوں کو مو¿ثر طریقے سے نبھانے میں مدد کرنے کے لئے یہ تین روزہ اورنٹیشن پروگرام پارلیمانی طریقوں اورایوان میں کام کاج کے طریقہ کار کے اِنعقاد پر منعقد کیا جارہا ہے ۔اورنٹیشن پروگرام میں نامور پارلیمنٹیزنیز جیسے چیئرپرسن کمیٹی برائے تخمینہ ڈاکٹر سنجے جیسوال ، سابق ارکان لوک سبھا این کے پریم چندرن اور ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ مباحثے میں شامل ہوں گے ۔ اِس پروگرام کے دوران جن موضوعات پر تبادلہ خیال اور غور و خوض کیا جائے گا ۔ان میں قانون سازی کا عمل، بجٹ کا عمل، سوالات کے ذریعے ایگزیکٹیو احتساب، کمیٹی کا نظام اور قانون سازوں کو اِنفارمیشن سپورٹ، ایک مو¿ثر قانون ساز کے لئے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا چاہئے اور این اِی وِی اے پر ایک سیشن شامل ہے۔ اِن لیکچرروںسے حاصل ہونے والی بصیرت نومنتخب اراکین کو مقننہ کے کام کاج اور منتخب نمائندوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں گہری سمجھ فراہم کرے گی۔ اِن لیکچرروں کی میزبانی لوک سبھا سیکرٹریٹ کے سینئر افسران بھی کریں گے۔اِس پروگرام سے ایم ایل اےز کی پالیسی سازی کی تشکیل میں اہم رول اَداکرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور یونین ٹیریٹری کی زیادہ بھلائی کے لئے اس کے مو¿ثر نفاذ کو یقینی بنانے کی اُمید ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img