بارہمولہ /وزیربرائے زرعی پیداوار ، دیہی ترقی و پنچایتی راج جاوید احمد ڈار نے آج گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) بارہمولہ کے کام کاج او رخدمات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران پرنسپل جی ایم سی بارہمولہ (پروفیسر) ڈاکٹر ماجد جہانگیر اور متعلقہ ہسپتال کے میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ ڈاکٹر پرویز مسعودی نے وزیر موصوف کو اِدارے کو درپیش آپریشنز، اِنفراسٹرکچر اور چیلنجوںکے بارے میں آگاہ کیا۔ اُنہوں نے مریضوں کی نگہداشت اور صحت خدمات کو بہتر بنانے کے مقصد سے جاری منصوبوں اور اَقدامات کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کیں۔وزیرجاوید احمد ڈار مریضوں، تیمارداروں، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف سے بات چیت کی۔ اُنہوں نے مختلف محکموں کا معائینہ کیا اور بالخصوص شام اور صبح کے اوقات میں عملے کے ڈیوٹی روسٹر کے بارے میں تفصیلات طلب کیں تاکہ مناسب عملے کی فراہمی اور بغیر کسی رکاوٹ کے سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اُنہوں نے اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ ڈیوٹی شیڈول پر سختی سے عمل کیا جائے اور تمام نازک اوقات میں عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔جاوید ڈار نے ادارے بھر میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے، ضروری ادویات اور آلات کی دستیابی کو یقینی بنانے اور ایمرجنسی سروسز میں رسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کی بھی سخت ہدایات جاری کیں۔ وزیر نے صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر عوام کا اعتماد بڑھانے کے لیے باقاعدہ نگرانی اور شکایات کے بروقت ازالے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوںنے ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کو برقرار رکھنے، ضروری اَدویات اور آلات کی دستیابی کو یقینی بنانے اور ایمرجنسی خدمات میں رسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کے لئے بھی سخت ہدایات جاری کیں۔ اُنہوںنے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ میں عوام کا اعتماد پیدا کرنے کے لئے باقاعدگی سے نگرانی اور شکایات کے بروقت ازالے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر موصوف نے معیاری صحت نگہداشت کے لئے حکومت کے عزم پر روشنی ڈالتے ہوئے عملے پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں اور مریضوں کو ہمدردانہ نگہداشت فراہم کریں۔ اُنہوں نے اِدارے کے بنیادی ڈھانچے اور وسائل کو مضبوط بنانے کے لئے مکمل تعاون کا یقین دِلایا۔