پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر میں پی ایم گتی شکتی کی عمل آوری کاجائزہ لیا

جموں/چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے پی ایم گتی شکتی (پی ایم جی ایس) ماسٹر پلان کی عمل آوری کے بارے میں تمام اِنتظامی سیکرٹریوں اورضلع ترقیاتی کمشنروں کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ محکموں کو سوشل سیکٹر کے علاوہ اَپنے تمام منصوبوں کی نقشہ سازی کرکے زیادہ سے زیادہ پرتوں کو شامل کرنے میں پیش پیش رہنا چاہیے۔اُنہوں نے اِنتظامی سربراہان پر زور دیا کہ وہ اَپنے محکموں سے متعلق مخصوص پرتوں کو شامل کرنے کے لئے اِس قومی منصوبے کے مقامی پورٹل پر خودکو آن بورڈ کریں۔ اُنہوں نے ان پرتوں کو شامل کرنے میں اِختراعی ہونے کا مشورہ دیا کیوں کہ وہ دوسری رِیاستوں اور یوٹیز سے بھی ترغیب لے سکتے ہیں۔اَتل ڈولونے اُنہیں حکم دیا کہ وہ اَپنے اثاثوں کا نقشہ بنانے کے طریقہ¿ کار کے بارے میں خیال رکھنے کے لئے جل شکتی محکمہ کے تیار کردہ پورٹل پر جائیں۔ اُنہوں نے اُن سے کہا کہ وہ پہلے سے موجود منصوبوں کے علاوہ ہر نئے منصوبے کو اِس میں شامل کریں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ محکموں کے لئے سینکڑوں نئی پرتیں شامل کرنے کی بہت زیادہ گنجائش ہے تاکہ ان کے زیر ملکیت انفراسٹرکچر اثاثوں کے علاوہ سماجی سیکٹر کی پرتوں کو بھی شامل کیا جاسکے۔ اُنہوں نے جیو ریفرنس والے نقشے بناتے ہوئے سادہ نکات کے بجائے کثیرالجہتی ڈیٹا شامل کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ پی ایم جی ایس پورٹل پر اِس طرح کی نقشہ سازی ہماری منصوبہ بندی کے عمل کو کافی مو¿ثر اور نتائج پر مبنی بنائے گی۔ اِس کے علاوہ فزیکل اِنفراسٹرکچر ہمیں مخصوص علاقے میں موجود دیگر سماجی اشارے کے بارے میں واضح خیال فراہم کرے گا۔چیف سیکرٹری نے محکمہ صنعت وحرفت کو بھی مشورہ دیا کہ وہ یہاں پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی کے لئے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان پورٹل کے لئے 20 کروڑ روپے کی حد مقرر کرنے کے طریقہ کار پر کام کرے۔کمشنرسیکرٹری صنعت و حرفت وِکرم جیت سنگھ نے جموں و کشمیر میں پی ایم جی ایس کی عمل آوری میں جموںوکشمیر یوٹی کی کارکردگی کا مجموعی نقطہ نظر پیش کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ یو ٹی کے تمام 38 محکموں کو آن بورڈ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں اَب تک اِس میں600 سے زیادہ ڈیٹالیئرز کا اضافہ ہوا ہے۔اُنہوں نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ جموں و کشمیر قومی سطح پر سرفہرست 3 ریاستوں اور یوٹیز میں شامل ہے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی کی طرف سے جاری کردہ ایل اِی اے ڈی ایس لیڈز (مختلف ریاستوں میں لاجسٹک آسان) 2024 رِپورٹ میں اسے”فاسٹ موور“کے طور پر بھی درجہ بندی کیا گیا ہے جبکہ اسے گزشتہ3 ایڈیشنوںمیں لگاتار ’اسپائر(اے ایس پی آئی آر اِی آر ) کا درجہ دیا گیاہے۔میٹنگ کوضلعی سطح پر پی ایم جی ایس کو اَپنانے کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہاں کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں اور سی پی اوزکے ساتھ ایک سیشن منعقد کیا گیا۔ پی ایم جی ایس ائیریا ڈیولپمنٹ پلاننگ کی ایک ہینڈ بک بھی ان کے ساتھ اشتراک کیا گیاتاکہ تمام اَضلاع کے لئے اِس عمل کو آسان بنانے کے لئے ان کی صلاحیت میں اِضافہ کیا جاسکے۔جموںوکشمیر سے پہلے کپواڑہ کو پی ایم جی ایس ڈسٹرکٹ ماسٹر پلان کے پائلٹ مرحلے میں منتخب کیا گیا تھا تاکہ اسے ضلعی سطح پر اَپنایا جاسکے۔ مستقبل میں اِسی ماڈل کو دیگر اَضلاع میں بھی اَپنایا جائے گا۔


میٹنگ میں بتایا گیاکہ جہاں تک مختلف محکموں کی کارکردگی کا تعلق ہے ایچ اینڈ یو ڈی ڈی اور جل شکتی ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ تمام اثاثوں کی نقشہ بندی کے ساتھ یوٹی میں بڑی کامیابی حاصل کرنے والے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ تمام محکموں نے یو ٹی ماسٹر پلان پورٹل پر اَپنے دفاتر اور دیگر بڑے اثاثوں کا تقریبا ًنقشہ بنا لیا ہے۔میٹنگ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ اَب تک ٹی ایس یو اور این پی جی میٹنگوں میں 10 محکموں کے 50 منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جاچکا ہے۔ نوڈل افسران کی تفہیم کے لئے 2024 کے اوائل میں پروجیکٹ کی منصوبہ بندی پر اورینٹیشن سیشن اور پورٹل مظاہرہ بھی منعقد کیا گیا تھا۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ جہاں تک پی ایم جی ایس کے مستقبل کے امکانات کا تعلق ہے تو یہ بتایا گیا کہ انٹرا ڈیپارٹمنٹ این او سی اور کلیئرنس جاری کرنے کے لئے انضمام پی ایم گتی شکتی پورٹل کے ذریعے کیا جائے گا۔اِس کے علاوہ ضلعی سطح کے پورٹلوں کی ترقی کو ضلع میں بنیادی ڈھانچے کے خلا کی نشاندہی کرنے کے لئے موجودہ ڈیٹا کے استعمال پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مکمل کیا جائے گا۔مزید برآں، آنے والے سال میں تمام 6500 ریونیو نقشوں کا جیو ریفرنس بھی حاصل کیا جائے گا۔ یونیفائیڈ لاجسٹکس انٹرفیس پلیٹ فارم (یو ایل آئی پی) کے تحت پی ایم جی ایس یہاں جموں و کشمیر میں پروجیکٹوں کی بغیر کسی رُکاوٹ کے انجام دینے کے لئے مختلف سرکاری محکموں کے درمیان تال میل کو بڑھا دے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img