اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

نائب وزیر اعلیٰ نے نوشہرہ میں گرو گوبند سنگھ جی کی جینتی کی تقریبات میں شرکت کی

نوشہرہ میں 4.75 کروڑ روپے کی لاگت والے پارکنگ پروجیکٹ کا جائزہ لیا

نوشہرہ /نائب وزیر اعلیٰ سریندرکمار چودھری نے شری گورو گوبند سنگھ جی کے 358 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لئے آج نوشہرہ میں گوردوارہ کا دورہ کیا۔اُنہوں نے عقیدتمندوں اور لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے اِس مبارک موقعہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور سب کے لئے امن ، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔بعد ازاں نائب وزیر اعلیٰ نے بس سٹینڈ پر میونسپل کمیٹی نوشہرہ کی جانب سے تیار کی جانے والی کار پارکنگ کی سہولیت کے جاری تعمیراتی کام کا معائینہ کیا ۔ یہ پروجیکٹ 4.75 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے ۔

معائینے کے دوران سریندرکمار چودھری نے عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ تعمیراتی کام کو تیز کرے اور اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے تعمیر ہونے سے مقامی لوگوں اور عقیدتمندوںکو بہتر پارکنگ کی سہولیات فراہم ہوں گی ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ خطے کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایک انتہائی ضروری اقدام ہے اور مکمل ہونے کے بعد یہ ٹریفک کے مجموعی انتظام کو بہتر بنائے گا اور مسافروں کیلئے آسانی پیدا کرے گا ۔ اِس موقعہ پرنائب وزیر اعلیٰ کے ہمراہ اے ڈی سی نوشہرہ بابو رام ٹنڈن اور سینئر افسران تھے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img