اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

گلمرگ مسلسل کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے 5 ویں ایڈیشن کی میز بانی کرے گا

بین الاقوامی سطح پر جموں و کشمیر کو فروغ دینے کیلئے ایسے مواقع کو استعمال کیا جائے ۔ چیف سیکرٹری
جموں/چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے آج ’ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز ‘ کے 5 ویں ایڈیشن کے کامیابی کے ساتھ انعقاد کی تیاریوں کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جے اینڈ کے میں اس طرح کے مواقع کو آسانی کے ساتھ یہاں سیاحت کے فروغ کے کاموں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔ میٹنگ میں ڈی جی ایس اے آئی اور سیکرٹری وائی ایس اینڈ ایس کے علاوہ پرنسپل سیکرٹری کلچر، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او ، ڈی جی ایف اینڈ ای ایس ، کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی ، کمشنر سیکرٹری ٹورازم ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی ، ڈپٹی کمشنر بارہمولہ /بڈگام ، ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پی آر کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ آو¿ٹ سٹیشن افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ مسٹر ڈولو نے اس موقع پر ایسے قومی سطح کے ایونٹس کی اہمیت کو اجاگر کیا تا کہ برانڈ جے اینڈ کے کو ایک نمایاں سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ گلمرگ پورے ملک میں سکئی کی سب سے بڑی منزلوں میں سے ایک ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی اسکائیرز کو ان کیلئے خصوصی مقابلوں کے انعقاد کے ذریعے راغب کرنے کیلئے استعمال کیا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے اپنے پیشہ ور کھلاڑیوں کیلئے ہیلسکینگ مقابلوں کے انعقاد کے امکانات تلاش کرنے کو کہا ۔ سرمائی کھیلوں کے کامیاب آغاز کے حوالے سے انہوں نے ڈویژنل انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ وہ دیگر محکموں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں تا کہ گیمز کا انعقاد احسن طریقے سے ہو سکے ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں سے کہا کہ وہ شرکاءکو بہترین خدمات فراہم کریں اور اس ایڈیشن کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ چیف سیکرٹری نے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر اپنی تشہیری مہمات کو صحیح معنوں میں شروع کریں تا کہ یہاں اس ایونٹ کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کی جا سکیں ۔ انہوں نے محکمہ پر زور دیا کہ وہ محکمہ سیاحت کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر کے سیاحتی مقامات پر اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کریں تا کہ ملک بھر میں ایڈونچر سے محبت کرنے والوں کیلئے سال بھر کی سرگرمیوں کا کلینڈر بنایا جا سکے ۔ چیف سیکرٹری نے ان دنوں کے دوران بجلی اور پانی کی بلا تعطل فراہمی کے علاوہ سیکورٹی ، صفائی ، نقل و حمل ، صحت ، ٹریفک کے انتظامات کا بھی نوٹس لیا ۔ انہوں نے محکموں کو ہدایت دی کہ وہ وہاں پر درکار ہر سہولت کیلئے مناسب بیک اپ کے ساتھ بہترین انتظامات کریں ۔ انہوں نے انفارمیشن اینڈ پی آر پر بھی زور دیا کہ وہ یہاں منعقد ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں کی وسیع تشہیر کے ساتھ ساتھ ان مقابلوں کی براہ راست نشریات کیلئے ڈی ڈی اور اے آئی آر کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں ۔ سیکرٹری وائی ایس اینڈ ایس سرمد حفیظ نے اجلاس کو بتایا کہ جموں و کشمیر اس سال پانچویں بار ان سرمائی کھیلوں کی میز بانی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نے گذشتہ برسوں کے دوران کافی مہارت حاصل کی ہے اور اس بار اس ایونٹ کو زبردست طریقے سے منانے کی تیاریاں کر رہا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img