منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

منوج سنہا کا شری گرو گوبند جی کے پرکاش پورب پر لوگوں کو مبارکباد

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شری گرو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پورب پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا: ‘گرو جی بہادری، قربانی اور انصاف کا مجسمہ ہیں ان کے نظریات انسانیت کو مساوات، راستبازی اور بے لوث خدمت کی راہ پر گامزن کرتے رہیں گے’۔
شری گرو گوبند جی سکھ مت کے دسویں اور آخری گرو تھے انہیں سال 1675 میں نو سال کی عمر میں با قاعدہ سکھ مت کا گرو مقرر کیا گیا تھا۔ ان کے والد گرو تیغ بہادر جی سکھ مت کے نویں گرو تھے۔منوج سنہا نے ان کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: ‘میں شری گرو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پورب پر تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ”گرو جی بہادری، قربانی اور انصاف کا مجسمہ ہیں ان کے نظریات انسانیت کو مساوات، راستبازی اور بے لوث خدمت کی راہ پر گامزن کرتے رہیں گے’۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘آئیے ان کی عظیم تعلیمات پر عمل کریں اور اپنے معاشرے میں اتحاد کو مضبوط کریں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img