ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
2.6 C
Srinagar

لفٹینٹ گورنراور وزیراعلیٰ نے بانڈی پورہ سڑک حادثے پر دُکھ کا اظہار کیا

جموں/لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے ضلع بانڈی پورہ میں ایک المناک سڑک حادثے میں ہندوستانی فوج کے جوانوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ۔ ایک تعزیتی پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے کہا ، بانڈی پورہ میں ایک المناک سڑک حادثے میں ہندوستانی فوج کے جوانوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرا رنج ہوا ۔ قوم ان کی خدمت اور عزم کیلئے تہہ دل سے مشکور ہے ۔ سوگوار خاندانوں کے تئیں میری تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ۔ ادھروزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بانڈی پورہ ضلع میں سڑک حادثے میں اپنی جان گنوانے والے تین فوجی جوانوں کی المناک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ یہ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ جس گاڑی میں سفر کر رہے تھے وہ سڑک سے پھسل کر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایس کے پائین کے قریب ایک کھائی میں جا گری ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں صبر و تسلی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کی روح کیلئے ابدی سکون کی دعا بھی کی اور حادثے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img