پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

ستیش شرما نے موسم سرما کیلئے خوراک ، شہری رسدات و اَمورِ صارفین اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور وفود سے بات چیت کی

سری نگر/وزیربرائے ٹرانسپورٹ ،خوراک ، شہری رسدات و اَمورِ صارفین، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ستیش شرما نے سردیوں کے موسم کے پیش نظر خوراک ، شہری رسدات و اَمورِ صارفین اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آج سینئر اَفسران کے ساتھ الگ الگ میٹنگیں منعقد کیں۔ اُنہوں نے سول سیکرٹریٹ سری نگر میں مختلف وفود سے بھی ملاقات کی۔وزیر موصوف نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے بسوں کی مینی ٹیننس ،ریونیو جنریشن ، دُور دراز علاقوں تک ٹرانسپورٹ کی خدمات وغیرہ کے بارے میں دریافت کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ کے کام کاج میں مو¿ثریت اور شفافیت لانے کے علاوہ عوام بالخصوص دُور دراز علاقوں میں رہنے والے اَفراد اور مریضوں کو بہتر اور مو¿ثر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے کام کاج کو مزید بہتر بنانے اور آسان کرنے کے لئے جدید آئیڈیاز کو اَپنانے اور شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے خوراک ، شہری رسدات و اَمورِ صارفین کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے صوبہ کشمیر میں اشیائے ضروریہ کے سٹاک اور سپلائی پوزیشن کا جائزہ لینے کے علاوہ موسم سرما کے لئے محکمہ کی جانب سے کئے گئے اضافی اِنتظامات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے محکمہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوراک ، شہری رسدات و اَمورِ صارفین کا عوام سے براہ راست تعلق ہے اور اس کے ذمہ داران پر لازم ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن قدم اُٹھائیں کہ صارفین کو بالخصوص سردیوں کے موسم میں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ستیش شرما نے رُکن قانون ساز اسمبلی اوڑی سجاد شفیع ، رُکن قانون ساز اسمبلی چھانہ پورہ مشتاق گورو، رُکن قانون ساز اسمبلی لولاب جمشید لون اور ایم ایل اے زینہ پورہ شوکت حسین گنائی کی قیادت میں مختلف وفود سے بھی ملاقات کی جنہوں نے اَپنے اَپنے متعلقہ علاقوں سے متعلق بہت سے مسائل اُٹھائے۔جموں و کشمیر ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن (جے کے ایچ اے آر اے) کے ایک وفد نے وزیر موصوف سے ملاقات کی اور اُنہیں سیاحتی شعبے اور اس کی ترقی سے متعلق مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر ستیش شرمانے وفود کو یقین دِلایا کہ اُن کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل کو متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھایا جائے گا اور اُنہیں فوری طور پر حل کیا جائے گا۔بعد ازاں وزیر نے شیریں باغ میں واقع ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کا دورہ کیا تاکہ زخمی دکاندار عنایت شیخ کی حالت کا جائزہ لیا جا سکے جو بخشی سٹیڈیم کے قریب ٹکر سے زخمی ہو گیا تھا۔ انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی اور حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف کو متاثرہ کو مناسب طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔بعد میں وزیر موصوف نے شیریں باغ کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کا دورہ کیا تاکہ زخمی ہوئے دُکاندار عنایت شیخ کی عیادت کی جاسکے جوبخشی سٹیڈیم کے قریب ہٹ اینڈ رَن حادثے میں زخمی ہوئے تھے ۔اُنہوں نے اُن کی خیریت وعافیت دریافت کی اور حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا دِلایا۔اُنہوں نے ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف کو متاثرہ کو مناسب طبی نگہداشت فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔دورے کے دوران وزیر ستیش شرما کے ہمراہ رُکن قانون ساز اسمبلی چھانہ پورہ بھی تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img