اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

نائب وزیر اعلیٰ نے میکنیکل اِنجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ شالہ ٹینگ کا دورہ کر کے کام کاج کا جائزہ لیا

کہا، ترقیاتی اقدامات کی مو¿ثر عمل آوری کیلئے پالیسی ٹیکنالوجی کی ہم آہنگی ناگز یر ہے

سری نگر /نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے پالیسی سازوں اور ٹیکنوکریٹوں کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف ترقیاتی اَقدامات کی کارکردگی ، خدمات کی فراہمی اور مو¿ثر عمل آوری کو بڑھانے کے لئے یہ ضروری ہے۔اِن باتوں کا اِظہا راُنہوں نے میکنیکل اِنجینئرنگ ڈویژن شالہ ٹینگ کے دورے کے موقعہ پر اَفسران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نائب وزیر اعلیٰ نے پراونشل سنو کلیئرنس کنٹرول روم کی کارکردگی کا جائزہ لیا، مشینری کے بیڑے کا معائینہ کیا اور برف صاف کرنے کے جاری کام کے لئے اَفراد اور مشینری کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اِس موقعہ پراُنہوں نے نئے خریدے گئے جدید ترین سپائیڈر ایکسکیویٹر کا اِفتتاح کیا جو کہ محکمہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اِنقلاب برپا کرنے کے لیے ایک انتہائی جدید آلات ہے۔سریندر کمار چودھری نے محکمہ کے کام کاج کو بہتر بنانے کے لئے تکنیکی مہارت کے ساتھ پالیسی فیصلوں کو مربوط کرنے کے اہم رول پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہاکہ اِنجینئروں اور پالیسی سازوں کے درمیان مضبوط تعاون بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو ڈیزائن کرنے اور اُن پر عمل درآمد کے لئے ضروری ہے جو خطے کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔میٹنگ میں محکمہ کو درپیش چیلنجوں بشمول ریسورس مینجمنٹ، منصوبے میں تاخیر اور جدید ٹیکنالوجی کو اَپنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈیجیٹل ٹولز، اِختراعات اور مہارت میں اضافے سے کارکردگی بڑھانے کے مواقع بھی تلاش کئے گئے۔نائب وزیرا علیٰ نے سرکاری اَفسروں اور اِنجینئروں کے درمیان مسلسل بات چیت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سے موجودہ خلا کو پُر کیا جاسکے گا اور زیادہ ذمہ دارانہ اور مو¿ثر حکمرانی کی راہ آسان ہوگی۔میٹنگ میںمیکنیکل اِنجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چیف اِنجینئر، سپرانٹنڈنٹ انجینئروں اور مختلف ایگزیکٹیو انجینئروں سمیت سینئر اَفسران موجود تھے۔ اُنہوں نے محکمہ کے جاری اور آئندہ منصوبوں، آپریشنل چیلنجوں اور رُکاوٹوں کو مو¿ثر طریقے سے حل کرنے کے لئے اِنتظامیہ کی طرف سے درکار تعاون کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔نائب وزیر اعلیٰ نے محکمہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اُنہیں چیلنجوں پر قابو پانے اور اِختراعی حل کو عملانے میں اِنتظامیہ کے مکمل تعاون کا یقین دِلایا۔ اُنہوں نے علاقائی ترقی اوراِقتصادی ترقی کے لئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ترجیح دینے کے حکومتی وژن کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے جے کے میکنیکل اِنجینئرنگ گریجویٹس ایسوسی ایشن (جے کے ایم اِی جی اے) کے سالانہ کیلنڈر 2025 کی بھی نقاب کشائی کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img