اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

جاوید احمد رانا نے پلوامہ کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا

کہا،سکیموں کی عمل آوری میں مقامی ایم ایل اے کو اعتماد میں لیں

پلوامہ/وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے آج ضلع پلوامہ کے ترقیاتی منظرنامے کے حوالے سے ایک جامع جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔اُنہوں نے ضلع اِنتظامیہ سے کہا کہ وہ ضلع میں حکومت کی سکیموں کو عمل درآمد کرتے وقت مقامی رُکن قانون ساز اسمبلی کو اعتماد میں لیں۔اُنہوں نے کہا کہ علاقے کے منتخب نمائندے ہونے کے ناطے ایم ایل اے کی عوامی رسائی ہوتی ہے اور اَفسران ضلع میں کسی بھی پروگرام یا سکیم کے آغاز کے دوران اُن کی مدد لے سکتے ہیں تاکہ ہر اہل مستفید کو سرکاری سکیموں کے تحت لایا جاسکے ۔ اُنہوں نے سکیموں کے بارے میں بیداری کیمپ منعقد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ نچلی سطح پر لوگوں کو مختلف سکیموں کے تحت اِندراج کیا جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ اِس طرح کی مشترکہ کوششوں سے ضلع کے لئے زیادہ جامع اور مو¿ثر نتائج کو یقینی بنایا جاسکے گا۔انہوں نے ترقیاتی کاموں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بناتے ہوئے معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام سکیموں کو کامیابی کے ساتھ عملانے کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل نگرانی اور باقاعدہ فالو اَپ پر زور دیا۔
وزیر موصوف نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں عوام پر مبنی ترقی کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے متعصبانہ خیالات کے بجائے عوام کی خدمت کی اہمیت پر زور دیا اور اَفسروںسے کہا کہ اپنے آپ کو کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے وقف کریں۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ضلع میں معاشی اور سماجی تبدیلی کے بے پناہ امکانات موجود ہیں ۔اُنہوں نے اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ضلع کے وافر قدرتی وسائل کے نتیجہ خیزاِستعمال پر توجہ مرکوز کرے جس سے بے روزگاری میں کمی آئے گی اور جامع سماجی و اِقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔جاوید احمد رانا نے ضلع میں جل جیون مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ہم آہنگی کے انداز میں مربوط کوششوں پر زور دیا تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہر گھر کو نل کے پانی کا ایک فعال کنکشن فراہم کیا جائے۔ اُنہوں نے قبائلیوںکی مجموعی ترقی کے لئے حکومت کے عزم کو اُجاگر کیا اور بنیادی سہولیات اور سماجی و اِقتصادی اشاریوں کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ قبائلی ہوسٹل، ایکلاویہ رہائشی سکول اور ہوسٹل جیسے اَقدامات پر خاص توجہ دی جانی چاہیے۔دورانِ میٹنگ وزیر موصوف نے قدرتی وسائل کے انتظام کو بہتر بنانے کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا جن میں لکڑی کے ڈیپو کا قیام بھی شامل ہے جو ٹمبر ڈیپو ز میں تبدیل ہو سکتے ہیں، لوگوںکے لئے مساوی رَسائی اور وسائل کے دیرپا اِستعمال کو یقینی بنا سکتے ہیں۔اُنہوں نے اعلیٰ کثافت والے پودے لگانے اور ماحولیاتی تحفظ اور کمیونٹی کی شمولیت کے مقصد سے دیگر پروگراموں میں پلوامہ کی صلاحیت کی بھی سراہنا کی۔میٹنگ میں جاوید احمد رانا نے طبی سہولیات کو بہتر بنانے، صحت اور تعلیم میں اَفرادی قوت میں اِضافہ، بنیادی ڈھانچے اور دیہی ترقی اور پسماندہ طلبا¿ کے لئے وظائف تک رَسائی کو بڑھانے کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔اُنہوں نے ضلع کے لوگوںکو یقین دِلایا کہ حکومت دیرپا ترقی، شمولیت اور خوشحالی سے اُن کی فلاح و بہبود کو آگے بڑھانے کے اَپنے عزم پر قائم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img